ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی دارالحکومت کے علاقے مں  آلودگی

Posted On: 20 JUL 2023 5:32PM by PIB Delhi

قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں فضائی آلودگی کے ذمہ دار بڑے عوامل میں این سی آر میں گھنی آبادی والے علاقوں میں اعلیٰ درجے کی بشری سرگرمیاں شامل ہیں، جو مختلف شعبوں سے پیدا ہوتی ہیں جیسے گاڑیوں کی آلودگی، صنعتی آلودگی، سڑکوں اور کھلے علاقوں کی دھول، عمارتوں کی تعمیر اور انہیں توڑنے کے منصوبے کی سرگرمیوں سے دھول، بائیو ماس جلانا، زرعی پرالی کو جلانا، میونسپل ٹھوس فضلہ کو جلانا، سینیٹری لینڈ فلز میں آگ اور منتشر ذرائع سے ہوا کی آلودگی، پٹاخوں کا پھٹنا وغیرہ۔

ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کی طرف سے دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر اور لگائے گئے /جمع کیے گئے ماحولیاتی معاوضے کی تفصیلات کو ضمیمہ-I کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔

پرالی جلانے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے، حکومت نے فصلوں کی باقیات/پرالی کے ماحولیاتی طور پر مناسب انتظام کے لیے پالیسی مداخلتوں کے امکانات کو تلاش کیا جس میں اس کا اضافی ایندھن کے طور پر استعمال بھی شامل ہے، جس کا مقصد کسانوں کے لیے اضافی آمدنی، بہتر ہوا کا معیار، جی ایچ جی کے اخراج میں کمی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔ پرالی کو جلانے کی مؤثر روک تھام اور کنٹرول کے لیے، ان سیٹو اور ایکس سیٹو فصلوں کی باقیات کے انتظام پر ایک فریم ورک اور ایکشن پلان، پرالی/ فصلوں کی باقیات کو جلانے کی ممانعت، موثر نگرانی/ نفاذ، دھان کی پرالی کی پیداوار کو کم کرنے کی اسکیمیں، ایکشن پلان وغیرہ کے لیے آئی ای سی کی سرگرمیاں۔

سڑکوں کی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی میں اب تک گیارہ (11) ’ڈسٹ کنٹرول اینڈ مینجمنٹ سیل‘ قائم کیے گئے ہیں۔ یہ سیل  ایکشن لیتے ہیں جیسے سڑک صاف کرنے والی مشینوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال، جمع ہونے والی گردوغبار کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانا، سڑکوں پر پانی اور دھول دبانے والے مادوں کا چھڑکاؤ، جھاڑو دینے اور پانی چھڑکنے والی مشینوں کو بڑھانا، سڑکوں کی مناسب دیکھ بھال اور سڑکوں کو گڑھے سے پاک رکھنا، سڑکوں کو مکمل طور پر سپورٹ کرنے کے لیے بچھانا مشینی جھاڑو، غیر پختہ سڑک کے اطراف کو پختہ یا سبز میں تبدیل کرنا، مرکزی کناروں کو سبز بنانا/ شجرکاری، صنعتی علاقوں میں سیمنٹ کی سڑکیں، ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی اور سڑک پر دھول پر قابو پانے کے مخصوص اقدامات کو نافذ کرنا وغیرہ۔

ضمیمہ-I

ہریانہ اور پنجاب کی حکومتوں کی طرف سے دھان کی پرالی کو جلانے کے واقعات کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر اور لگائے گئے/جمع کیے گئے ماحولیاتی معاوضے کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

حکومت ہریانہ

سال

پولیس میں شکایت/درج ایف آئی آر کی تعداد

جمع کیا گیا ماحولیاتی معاوضہ (روپے)

2016

0

19.38 لاکھ

2017

236

42.17 لاکھ

2018

167

50.05 لاکھ

2019

2020

19.20لاکھ

2020  (21.12.2020 تک)

464

86.46 لاکھ

 

حکومت پنجاب

سال

پولیس میں شکایت/درج ایف آئی آر کی تعداد

جمع کیا گیا ماحولیاتی معاوضہ (روپے)

2018

صفر

19.625 لاکھ

2019

1737

14.80 لاکھ

2020

48

6.575 لاکھ

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7241


(Release ID: 1941199) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Tamil