وزارت خزانہ
مالیاتی خدمات محکمے(ڈی ایف ایس)کے سیکریٹری نے پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے پبلک سیکٹر بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی
Posted On:
20 JUL 2023 5:33PM by PIB Delhi
وزارت مالیات کے مالیاتی خدما ت محکمے(ڈی ایف ایس)کے سیکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے آج یہاں پبلک سیکٹر کے بینکوں کے سربراہوں کے ساتھ پی ایم سواندھی اسکیم سمیت مالی شمولیاتی اسکیموں پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
اس میٹنگ کے دوران پی ایم سواندھی اسکیم کی پیش رفت اور کارروائی جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر جوشی نے بینکوں سے درخواست کی منظوری ؍عدم کارروائی کے سبب التو میں پڑے معاملوں کو تیزی سے نمٹانے کی اپیل کی۔ انہوں نے بینکوں سے اسٹریٹ وینڈرو کو ڈیجیٹل سسٹم میں شامل کرنے اور اس کی ڈیجیٹل ادائیگی کو بڑھانے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے اور کوششوں میں تیزی لانے پر اصرار کیا۔
پی ایم سواندھی اسکیم پر پیش رفت
پی ایم سواندھی اسکیم کم-لاگت قرض تک بلارُکاوٹ رسائی اور ان کی اقتصادی ترقی کے لئے انہیں ڈیجیٹل طو رسے شامل کرنے کے توسط سے اسٹریٹ وینڈروں کو بااختیار بنانے کا تصور پیش کرتی ہے۔
پی ایم سواندھی اسکیم ریہڑی –پٹری والوں کو قرض مدد فراہم کرنے میں مسلسل اہم تعاون دے رہی ہے۔ملک بھر میں اس کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے رہائش اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے)اور ڈی ایف ایس کے ذریعے مشترکہ طور سے اسکیم کی انجام دہی کی مستقل طور سے نگرانی کی جاتی ہے۔19جولائی 2023 تک 53.41لاکھ درخواستیں منظور کی گئی ہیں، جبکہ 50.52لاکھ درخواستوں کو 6472 کروڑ روپے کے برابر کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔
مئی 2023 میں بینکوں اور شہری مقامی اِکائیوں (یو ایل بی)کی جانب سے ایک مخصوص مہم منعقد کی گئی۔مہم کی مدت کے دوران کل 6808 کیمپوں کا انعقاد ہوا۔ مہم کے دوران مجموعی طورپر 102358درخواستیں منظور کی گئیں اور 101354درخواستوں پر کارروائی کی گئی۔اس کے علاوہ مہم کے دوران 106432وینڈروں کو ڈیجیٹل طور سے شامل کیا گیا۔
ڈی ایف ایس نے بینکوں کے پی ایم سواندھی اسکیم کی مختلف خصوصیات کے بارے میں اسٹریٹ وینڈروں کے درمیان بیداری پیدا کرنے اور ڈیجیٹل لین دین میں انجام دہی کی بنیاد پر اسٹریٹ وینڈروں کا اعزاز کرنے کے لئے ورکشاپ ، سمپوزیم، مالیاتی خواندگی پروگرام منعقد کرنے پر اصرار کیا۔
**************
ش ح۔ ج ق۔ ن ع
(U: 7245)
(Release ID: 1941186)
Visitor Counter : 90