بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجز
Posted On:
20 JUL 2023 5:26PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ایم ایس ایم ای کو رسمی قرض ، روزگار پید اکرنے، سرکار کو براہ راست فروخت ، معیاری مینوفیکچرنگ ، چھوٹے قرضہ جات تک رسائی، بیداری کی کمی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد کرنے کے لئے حکومت ہند نے ملک بھر میں کئی اقدامات کئے ہیں۔ اُڈیشہ ریاست سمیت ، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ پردھان منتری روزگار پیداواری پروگرام (پی ایم ای جی پی)، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعت –کلسٹر ترقیاتی پروگرام(ایم ایس ای-سی ڈی پی)، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض گارنٹی اسکیم (سی جی تی ایم ایس ای)، ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بڑھانا اور رفتار دینا(آر اے ایم پی) اسکیم،آتم نربھربھارت(ایس آر آئی)فنڈ اسکیم، خرید اور فروخت امدادی اسکیم وغیرہ شامل ہیں۔
حکومت ہند نے ملک کی پانچ ٹریلین معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں، ان میں سےبعض اقدامات میں ایم ایس ایم ای کے لئے 27 جون 2023 کو چیمپئن 2.0لانچ کرنا، ایم ایس ایم ای کے لئے آتم نر بھر بھارت(ایس آر آئی)فنڈ، ایم ایس ایم ای کو مدد اور رعایت فراہم کرنے کے لئے چمپئن اسکیم، بجٹ 24-2023 میں 9000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان، جو چھوٹی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ فنڈ کے لئے ہے، تاکہ ان صنعتوں کو اضافی قرض کا اہل بنایا جاسکے۔قرض کی کم لاگت کے ساتھ 2.00لاکھ کروڑ روپے مرکزی سیکٹر کی اسکیم ’’ایم ایس ایم ای کی کارکردگی کو بڑھانا اور رفتار دینا(آر اے ایم پی)‘‘ کا مقصد مرکز اور ریاستوں میں ایم ایس ایم ای پروگرام کے اداروں اور انتظامیہ کو مضبوط کرنااور ایم ایس ایم ای سیکٹر کی قرض اور بازار تک رسائی بڑھانا، ٹیکنالوجی کی جدید کاری، سبز پہل، زیر التوا ادائیگی کے واقعات کو کم کرنا ۔مالیاتی ایکٹ 2023 کے توسط سے انکم ٹیکس ایکٹ 1961 (’’دی ایکٹ‘‘)کی دفعہ 43 بی میں ترمیم کے توسط سے فرم کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
***********************
ش ح۔ ج ق۔ ن ع
(20.07.2023)
(U: 7237)
(Release ID: 1941161)
Visitor Counter : 104