ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ای ویسٹ مینجمنٹ
Posted On:
20 JUL 2023 5:20PM by PIB Delhi
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے مصنوعات کاروں کی طرف سے فراہم کردہ ملک گیر فروخت کے اعداد و شمار، اور نوٹیفائیڈ الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات (ای ای ای ) کی اوسط مدت استعمال کی بنیاد پر قومی سطح پر ای ویسٹ کی پیداوار کا تخمینہ لگایا ہے، جیسا کہ ای ویسٹ مینجمنٹ رولز، 2016 کے تحت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قواعد، 2016 (مالی سال ) (مالی سال) 21-2020 اور 22-2021 میں بالترتیب 13,46,496.31 ٹن اور 16,01,155.36 ٹن کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جو دنیا کی دیگر بڑی معیشتوں کے مقابلے بہت زیادہ نہیں ہے۔
وزارت نے گذشتہ قواعد پر جامع نظرثانی کی ہے اور اس کے بارے میں نومبر 2022 میں ای ویسٹ (مینیجمنٹ) رولز، 2022 کو جاری کیا ہے اور یہ یکم اپریل 2023 سے نافذ کیا گیا ہے۔ یہ نئے قوانین کا مقصد ای-کچرے کو ماحول کے مطابق ٹھکانے لگانا کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے بہتر طور پر عمل درآمد کے مقصد سے ای ویسٹ (منیجمنٹ) کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ پروڈیوسر، ری فربشر اور ری سائیکلر کو سی پی سی بی کے تیار کردہ پورٹل پر رجسٹر کرنے کیے جانے کی ضرورت ہے۔ نئی دفعات غیر رسمی منظم شعبے کو کاروبار کرنے کی سہولت فراہم کریں گی اور ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ کو ماحولیاتی اعتبار سے درست کیے جانے کو یقینی بنائیں گی۔ ماحولیات کو پہنچنے والا نقصان ، تصدیق اور آڈٹ کی دفعات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ ان قواعد سے ای پی آر نظام اور ای ویسٹ کی سائنسی ری سائیکلنگ/ ٹھکانے لگائے جانے کے ذریعے سرکلر اکانومی کو بھی فروغ ملتا ہے ۔
پورے ملک میں ای ویسٹ (انتظام) کے قوانین کے نفاذ کے لیے ایک ایکشن پلان موجود ہے اور اسے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بیز)/ آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سیز) کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ ای ویسٹ مینجمنٹ کا جائزہ پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے تاکہ ای ویسٹ ایکشن پلان کی صورتحال اور پیش رفت کو اپ لوڈ کیا جا سکے۔ مالی سال 22-2021 کے دوران جمع اور پروسیس کیے گئے ای ویسٹ کی مقدار 5,27,131.57 ٹن ہے۔ مالی سال 22-2021 کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے جمع کیے گئے اور پراسیس کیے گئے ای ویسٹ کی تفصیلات ضمیمہ I میں دی گئی ہیں۔
ضمیمہ-I
مالی سال 22-2021 کے دوران جمع کیے گئے اور پراسیس کیے گئے ای ویسٹ کی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے حساب سے تفصیلات
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
ای ویسٹ کو اکٹھا اور پروسیس کیا جاتا ہے۔
(ٹن میں)
|
-
|
آندھر پردیش
|
2021.19
|
-
|
آسام
|
67.00
|
-
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
0.78
|
-
|
بہار
|
41.07
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
4167.90
|
-
|
چنڈی گڑھ
|
67.92
|
-
|
دلی
|
2130.79
|
-
|
دادرا و نگر حویلی اور دمن و دیو
|
12.34
|
-
|
گجرات
|
30569.32
|
-
|
ہریانہ
|
245015.82
|
-
|
ہماچل پردیش
|
373.20
|
-
|
جموں و کشمیر
|
561.61
|
-
|
جھارکھنڈ
|
366.71
|
-
|
کرناٹک
|
39150.63
|
-
|
کیرل
|
1249.61
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
553.59
|
-
|
مہاراشٹر
|
18559.30
|
-
|
میزورم
|
14.85
|
-
|
اڈیشہ
|
477.54
|
-
|
پنجاب
|
28375.27
|
-
|
پڈوچیری
|
31.77
|
-
|
راجستھان
|
27998.77
|
-
|
سکم
|
8.47
|
-
|
تمل ناڈو
|
31143.21
|
-
|
تلنگانہ
|
42297.68
|
-
|
تریپورہ
|
13.67
|
-
|
اترکھنڈ
|
51541.12
|
-
|
مغربی بنگال
|
320.44
|
|
کل میزان
|
5,27,131.57
|
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔
ش ح۔ا س۔ ت ح ۔
U–7238
(Release ID: 1941136)
Visitor Counter : 138