پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت 21 جولائی 2023 کو قومی راجدھانی خطہ حکومت دہلی اور این ڈی ایم سی کے تحت آنے والے اسکولوں کے لئے 55ویں یوتھ پارلیمانی مسابقے کی تقسیم انعامات تقریب کا اہتمام کرے گی

Posted On: 20 JUL 2023 4:44PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت 21 جولائی، 2023 کو پارلیمنٹ کمپلیکس، نئی دہلی میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، این سی ٹی حکومت دہلی اور این ڈی ایم سی کے تحت اسکولوں کے لیے 55 ویں یوتھ پارلیمانی مسابقہ 2022-23 کے انعامات کی تقریب کا اہتمام کر رہی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیر مملکت؛ اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال تقریب کی صدارت کریں گے اور انعامات تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر اسکول آف ایکسی لینس، کالکاجی دہلی، جس نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، قومی راجدھانی خطہ حکومت دہلی اور این ڈی ایم سی کے ماتحت اسکولوں میں  55 ویں یوتھ پارلیمنٹ مسابقہ، 2022-23 میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، کے طلباء اپنی ’’یوتھ پارلیمنٹ‘‘ نشست کی کارکردگی دوبارہ پیش کریں گے۔

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 57 سالوں سے قومی راجدھانی دہلی کے اسکولوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن فار اسکولز آف ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دہلی اور نئی دہلی میونسپل کونسل کی اسکیم کے تحت، اس سلسلے کا 55 واں مقابلہ سال 2022-23 کے دوران این سی ٹی دہلی کے 39 اسکولوں کے درمیان منعقد کیا گیا۔

یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کا مقصد نوجوان نسل میں نظم و ضبط، متنوع خیالات کے تئیں رواداری، خیالات کا صحیح اظہار اور جمہوری طرز زندگی کی دیگر خصوصیات کو ابھارنا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار، بحث و مباحثے کی تکنیکوں سے بھی آشنا کرتی ہے اور ان میں خود اعتمادی، قائدانہ خصوصیات اور مؤثر فن تقریر و ہنر کو فروغ دیتی ہے۔

رننگ پارلیمنٹری شیلڈ اور مسابقے میں پہلے انعام کے لیے ٹرافی اسکول آف ایکسی لینس، کالکاجی، دہلی کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ 10 اسکولوں کو مقابلے میں شاندار کارکردگی پر میرٹ ٹرافیاں دی جائیں گی۔

 

******

ش  ح۔ م  م۔ م ر

U-NO. 7228

20.07.2023


(Release ID: 1941101)
Read this release in: English , Hindi , Kannada