عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے کہا ہے کہ  روزگار میلے مزید روزگار اور خود روزگار پیدا کرنے کی سمت میں ایک محرک   کے طور پر کام کرتے ہیں

Posted On: 20 JUL 2023 4:04PM by PIB Delhi

مختلف وزارتوں/محکموں میں خالی آسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ توقع ہے کہ روزگار میلہ مزید روزگار اور خود روزگار پیدا کرنے میں ایک محرک  کے طور پر کام کرے گا اور نوجوانوں کو فائدہ مند خدمات کے مواقع فراہم کرے گا۔ سائنس اور ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) ، پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری  توانائی اور خلاء  کےمرکزی  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، روزگار میلے کے ایک حصے کے طور پر، خالی آسامیوں کو مشن موڈ میں پُر کیا جا رہا ہے۔ روزگار میلہ کی تقریبات پورے ملک میں منعقد کی جا رہی ہیں اور نئے تقرریوں کو مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں/مرکزی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز)/خود مختار اداروں بشمول صحت اور تعلیم کے اداروں، پبلک سیکٹر کے بینکوں وغیرہ میں شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارتیں/ محکمے/ سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز)/ خود مختار ادارے بشمول صحت اور تعلیم کے ادارے، پبلک سیکٹر کے بینک وغیرہ، براہ راست یا بھرتی ایجنسیوں جیسے کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن، یونین پبلک سروس کمیشن، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ،انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلیکشن وغیرہ، کے ذریعے بھرتی کرتے ہیں۔

ڈی او پی ٹی کے وزیر نے کہا کہ اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) نے سال 2022-23 کے دوران 1,25,514 آسامیوں کو مطلع کیا تھا اور سال 2022-23 اور 2023-24 (10.07.2023 تک) میں ایس ایس سی  کی جانب سے کی گئی سفارشات بالترتیب 73,721 اور 45,77 ہیں۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی ) نے سال 2022-23 کے لیے 6,697 آسامیوں کو مطلع کیا ہے اور 5,777 سفارشات کی ہیں۔

*****

ش ح۔ا م ۔

U.NO.7226


(Release ID: 1941088)
Read this release in: English , Telugu