محنت اور روزگار کی وزارت
سماجی سکیورٹی سے متعلق اسکیموں کی نگرانی اورنشان زد فراہمی کے لئے ریاستی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں کے ساتھ ای-شرم ڈیٹا ساجھا کیاجارہاہے
प्रविष्टि तिथि:
23 MAR 2023 4:57PM by PIB Delhi
محنت اورروزگارکے وزیرمملکت جناب رامیشورتیلی نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
محنت اور روزگارکی وزارت نے غیرمنظم /مائیگرنٹ کارکنوں کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس تیارکرنے کی غرض سے ، 26اگست ، 2021کو ای-شرم پورٹل کا آغاز کیاہے ۔ ای –شرم پورٹل پراندراج ملک کے سبھی غیرمنظم /مائیگرنٹ کارکنوں کے لئے از خود اعلان کی بنیاد پرکیاجاتاہے ۔14مارچ 2023تک غیرمنظم شعبے کے 28کروڑ66لاکھ سے زیادہ کارکنان کا ای-شرم پورٹل پراندراج کیاجاچکاہے ۔
ای –شرم پورٹل پراندراج شدہ افراد کے لئے سماجی سکیورٹی سے متعلق اسکیموں سے فائدہ اٹھانے میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ، ای –شرم پورٹل کو پردھان منتری شرم –یوگی مان دھن (پی ایم –ایس وائی ایم ) پورٹل کے ساتھ مربوط کیاگیاہے ۔ ای –شرم پردرج شدہ افراد خوش اسلوبی کے ساتھ اس ارتباط کے ذریعہ پی ایم –ایس وائی ایم پنشن اسکیم کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ ای –شرم پورٹل کونیشنل کیریئرسروس (این سی ایس ) پورٹل کے ساتھ بھی مربوط کیاگیاہے ۔ ای –شرم پورٹل پراندراج شدہ افراد این سی ایس پورٹل پرخوش اسلوبی سے اپنا اندراج کراسکتے ہیں اور ، ملازمتوں کے مناسب مواقع کی تلاش کرسکتے ہیں ۔
ریاستی سرکاروں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ ای –شرم کے ڈیٹا کو ساجھا کرنے کے عمل کاآغاز کیاگیاہے ،جس کی بدولت متعلقہ ریاستی /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی سرکارو ں کے ذریعہ نافذکئے جانے والی سماجی سکیورٹی /فلاحی اسکیموں کی نشان زد فراہمی اور اس کی نگرانی میں سہولت فراہم ہوگی ۔ اس کے علاوہ 02مارچ ،2023کو مرکزی وزارتوں /محکموں کے ساتھ ڈیٹاساجھا کرنے کے بارمیں رہنما ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں ۔ تاکہ فلاحی اسکیموں کی نشان زد فراہمی اورنگرانی کی غرض سے مرکزی وزارتوں /محکموں کے ساتھ ای-شرم ڈیٹا کاتبادلہ کیاجاسکے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7209
(रिलीज़ आईडी: 1940951)
आगंतुक पटल : 88