مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ٹرائی نے ملک بھر میں 20 مقامات اورآس پاس کے علاقوں میں کیے گئے ڈرائیو ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کی

Posted On: 19 JUL 2023 9:22PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی ) نے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کی مدد سے 20 مقامات  اور آس پاس کے علاقوں میں  مارچ 2023میں ختم ہونےوالی سہ ماہی میں ڈرائیو ٹیسٹ کئے، جن کے نام ہیں، بالاسور، ایروڈ، وجیا نگرم، گنگٹوک، ایزول، دیما پور، شیلانگ، ایٹا نگر، جبل پور، پریاگ راج، وائناڈ، گاندھی دھام اور کاندلا بندرگاہ، بیکانیر، امرتسر، میسور، میسور-بنگلور ہائی وے ، جبل پور-چک گھاٹ ہائی وے ، پریاگراج۔باندہ ہائی وے، بیکانیر۔ناگپورہائی وے اورامرتسر۔ پٹھان کوٹ ہائی وے ۔

ڈرائیو ٹیسٹ سیلولر موبائل ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والوں کی طرف سے وائس  اور ڈیٹا سروسز کے لیے فراہم کردہ نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے کیے گئے تھے۔ کئے گئے ڈرائیو ٹیسٹوں کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

نمبرشمار

مقام

لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے)

1.

بالاسور

اوڈیشہ

2.

ایروڈ

تمل ناڈو

3.

وجیا نگرم

آندھرا پردیش

4.

گنگ ٹوک

شمال مشرق

5.

ایزول

شمال مشرق

6.

دیما پور

شمال مشرق

7.

شیلانگ

شمال مشرق

8.

ایٹا نگر

شمال مشرق

9.

جبل پور

مدھیہ پردیش

10.

پریاگ راج

یوپی (مشرق)

11.

وایناڈ

کیرالہ

12.

گاندھی دھام اور کاندلا بندرگاہ

گجرات

13.

بیکانیر

راجستھان

14.

امرتسر

پنجاب

15.

میسور

کرناٹک

16.

میسور-بنگلورو ایچ ڈبلیو

کرناٹک

17.

جبل پور-چک گھاٹ ایچ ڈبلیو

مدھیہ پردیش

18.

پریاگ راج-باندہ ایچ ڈبلیو

یوپی (مشرق)

19.

بیکانیر-ناگور ایچ ڈبلیو

راجستھان

20.

امرتسر-پٹھانکوٹ ایچ ڈبلیو

پنجاب

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

علاقے میں کام کرنے والے ٹیلی کام خدمات فراہم کرنےوالوں کے نیٹ ورک کےلئے’دی کی پرفارمنس انڈی کیٹرس‘(کے پی آئیز) کا جائزہ لیا گیا۔ وائس خدمات کے لیے کے پی آئیز کوریج ہیں ؛ کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر) ؛ ڈراپ کال ریٹ؛ بلاک کال ریٹ، ہینڈ اوور کامیابی کی شرح؛ آر ایکس کوالٹی۔ ڈیٹا سروسز کے لیے کے پی آئیز ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹس، ویب براؤزنگ ڈیلے، ویڈیو اسٹریمنگ ڈیلے اور لیٹنسی ہیں۔

مکمل رپورٹ  ٹرائی کی ویب سائٹ www.analytics.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔

 

*******

 

ش ح ۔ س ک ۔ ف ر

U. No.7198



(Release ID: 1940910) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Telugu