نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے چمولی میں ہوئے حادثہ میں جانوں کے زیاں پر رنج و غم کا اظہار کیا

Posted On: 19 JUL 2023 6:31PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکر نے آج اتراکھنڈ کے چمولی میں ہونے والے بجلی کے ایک حادثہ میں جانوں کے زیاں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے  کی دعا بھی کی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا؛

’’اتراکھنڈ کے چمولی میں ہوئے حادثہ سے بے حد رنجیدہ ہوں!

حادثہ میں  جان گنوانے والے لوگوں  کے غمزدہ کنبوں  کے تئیں  میں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ ایشور سے پرارتھنا ہے کہ اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کو سنبھلنے کی طاقت فراہم کرے۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 7190


(Release ID: 1940804) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil