نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے ٹیکنالوجی کے جائزے میں انقلاب لانے  اور ہندوستان میں اختراع کو آگے بڑھانے کے لئے ٹی سی آر ایم میٹرکس ڈھانچے کی نقاب کشائی کی

Posted On: 18 JUL 2023 6:43PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے آج بھارت میں اختراع اور صنعت کاری کو آگے بڑھانے کے لئے  تکنیکی تجارتی تیاری اور بازار کی پختگی سے متعلق میٹرکس (ٹی سی آر ایم- میٹرکس) کو جاری کیا۔

نئی دہلی، (18 جولائی 2023)  نیتی آیوگ نے  نیتی ورکنگ پیپر سیریز کے تحت  تکنیکی-تجارتی تیاری اور بازار کی پختگی سے متعلق میٹرکس (ٹی سی آر ایم میٹرکس) فریم ورک کو جاری کیا جو ایک سرخیل تجزیاتی آلہ ہے، جسے ہندوستان میں  ٹیکنالوجی کی تشخیص میں انقلاب لانے  اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ورکنگ  پیپر، ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح (ٹی آر ایل) ، تجارتی تیاری کی سطح (سی آر ایل)اور مارکیٹ کی تیاری کی سطح  (ایم آر ایل)  پیمانے سمیت  ٹیکنالوجی کی تجزیئے کے فریم ورک کے تاریخی ارتقا پر روشنی ڈالتے ہیں۔ ان فریم کے اصل اصولوں  پر تعمیری کام کرکے ٹی سی آر ایم میٹرکس فریم ورک  ایک مضبوط تجزیاتی موڈل پیش کرتا ہے جو ٹیکنالوجی کی ترقی کے دائرے کے ہر مرحلے میں شراکت داروں کے لئے  گہری بصیرت اور کارروائی کے اہل انٹلی جنس کو فراہم کرتا ہے۔

ورکنگ پیپر، وسیع اختراعی موافق ماحول کے تحت  ٹی سی آر ایم میٹرک ڈھانچے کو مربوط کرنے کے لئے واضح رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔ ایسا کرکے پالیسی ساز ، حکمت عملی تیار کرنے والے ماہرین،  ماہرین تعلیم اور سرمایہ کار اپنی مکمل صلاحیتوں کا استعمال کرسکتے ہیں اور ثمر آور تبدیلیاں لاسکتے ہیں۔ ٹی سی آر ایم میٹرکس فریم ورک کو اپنانے کے لئے منفرد قومی اور شعبہ جاتی اختراعی منظر نامے کے اندر ایک جامع تجزیہ اور سیاق و سباق کی ضرورت  ہے۔

نیتی آیوگ (سائنس و ٹیکنالوجی)  کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے کہا کہ تکنیکی- تجارتی تیاری  اور مارکیٹ کی پختگی سے متعلق میٹرکس (ٹی سی آر ایم میٹرکس ) فریم ورک ہندوستان کی اختراع  اور صنعت کاری کے منظر نامے  کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ایک مضبوط تجزیاتی آلہ فراہم کرکے ہمار ا مقصد ملک بھر کے شراکت داروں کو جانکاری پر مبنی فیصلے لینے، ٹیکنالوجی پر مبنی تجارتی امکانات  کو بڑھانے اور اختراع میں ہندوستان کو ایک عالمی فریق بنانے کے لئے بااختیار بنانا ہے۔

اس ورکنگ پیپر کو سینئر مشیر  ڈاکٹر نیرج سنہا ، اسپیشلسٹ جناب نمن اگروال، ایسوسی ایٹ محترمہ نبا سرور اور نیتی آیوگ کے ینگ پروفیشنل جناب سدھے جی شندے  کے ساتھ ساتھ نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے سرسوت نے لکھا ہے۔

حکومت ہند  نیتی آیوگ کے ذریعہ اختراع اور صنعت کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔اس ورکنگ پیپر کا اجرا تکنیکی پیش رفت اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کی مسلسل کوششوں کا ایک ثبوت ہے۔ ٹی سی آر ایم میٹرکس فریم ورک ہندوستان کے اختراعی ایکو سسٹم کو متحرک کرنے اور انقلابی خیالات کے لئے ساز گار ماحول بنانےمیں ایک اہم کردار ادا کرنے والا ہے۔

 مذکورہ وکنگ پیپر کا لنک یہاں سے حاصل کیا جاسکتا ہے <<https://niti.gov.in/sites/default/files/2023-07/TCRM-Matrix-Framework-FAD3.pdf>>

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ع ح۔ ن ا۔

U-7169



(Release ID: 1940637) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil