وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندرپردھان نے ہندی زبان پڑھانے کے لئے ایک جدید اور ٹیکنولوجی پرمبنی طریقہ کار اختیارکرنے پرزوردیا
سبھی بھارتی زبانوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے :جناب دھرمیندرپردھان
Posted On:
17 JUL 2023 8:39PM by PIB Delhi
تعلیم اورہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان نے ملک کے مختلف حصوں میں ہندی زبان کی درس وتدریس کے لئے ایک جدیداورٹکنولوجی پرمبنی طریقہ کاراختیارکرنےپر زوردیاہے ۔ وزیرموصوف نے آج نئی دہلی میں کیندریہ ہندی شکشامنڈل ، آگرہ کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ کیندریہ ہندی شکشا منڈل ، کیندریہ ہندی سنستھان کاکام کاج سنبھالنے والی سوسائٹی ہے ۔
رواں سال کے لئے سنستھان کے کام سے متعلق جاری اورمجوزہ منصوبے کاجائزہ لیتے ہوئے ، جناب پردھان نے ملک میں اوربیرون ملک لوگوں کوہندی زبان پڑھانے کے مختلف پہلوؤں میں مصروف ، سبھی مرکزی تعلیمی اداروں اور دیگر تنظیموں کے کام کاج کو مستحکم بنانے اورباہم تال میل پیداکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انھوں نے کہاکہ سبھی بھارتی زبانوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اور نئی تعلیمی پالیسی -2020کی سفارشات میں بھی اس بات کاذکرکیاگیاہے ۔وزیرموصوف نے مزید کہاکہ ہندی زبان کا علم مختلف النوع مادری زبانیں بولنے والے لوگوں کوآپس میں ملانے کا ایک اہم عنصرہے ۔انھوں نے کیندریہ ہندی سنستھان پرزوردیا کہ وہ آن لائن ذرائع کے توسط سے ،ہندی کے اساتذہ خاص طورپر غیرہندی زبانیں بولنے والی ریاستوں کے ہندی کے اساتذہ کی تربیت کے لئے اپنے کورسیز میں توسیع کریں ،تاکہ ہندی زبان کی رسائی میں کئی گنااضافہ کیاجاسکے ۔ انھوں نے اس بات پربھی زوردیا کہ کورسیز پیش کئے جارہے ہیں ، وہ ابھرتی ہوئی ضروریات اورتقاضوں کے باہم موافق ہوں ۔
کیندریہ ہندی سنستھان ، تعلیم کی وزارت کے تحت ایک خود مختارادارہ ہے ۔ جسے مختلف سطحوں پر ہندی کی درس تدریس کے معیارکو بہتربنانے ، ہندی اساتذہ کی تربیت اور ہندی زبان ، ادب اورہندی سے متعلق مختلف بھارتی زبانوں کے لسانی موازنے سے متعلق جدید مطالعہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7132
(Release ID: 1940411)
Visitor Counter : 111