نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نوجوان سفارت کاروں سے نائب صدر نے کہا :اپنی ثقافت اور تہذیبی اخلاقیات سے اچھی طرح سے آگاہ رہیں؛ آپ ہمیشہ بھارت کے سفیر اور اس کے پیدل سپاہی رہیں گے
نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان امید کی کرن بن گیا ہے
ہمیں بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں پر فخر ہے، وہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں: نائب صدر
نائب صدر نے انڈین فارن سروس کے 2022 بیچ کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کیا
Posted On:
17 JUL 2023 8:57PM by PIB Delhi
ہندوستان کے نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے نوجوان سفارت کاروں سے اپیل کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تحریک دینے والے ایجنٹ کے طور پر کام کریں کہ نوع انسانی کے چھٹے حصے کی نمائندگی کرنے وا لا ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دنیا کے ممالک کے درمیان اپنا صحیح مقام حاصل کرے۔ آج اپ راشٹرپتی نواس میں انڈین فارن سروس کے 2022 بیچ کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان کو دنیابھر میں ا یسا مقام حاصل ہوا ہے جیسا کہ پہلے کبھی حاصل نہیں ہوا تھا۔
عالمی معیشت میں ایک روشن مقام کے طور پر ہندوستان کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے دنیا بھر کے ممالک کے لئےسرمایہ کاری اور مواقع کے ایک مقام کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں معمولی مقام سے ہم امید کی کرن بن گئے ہیں۔
تمام شعبوں میں ملک کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان آج عالمی پلیٹ فارم پر اس مقام پر فائز ہے جس کا وہ بہت پہلے سے مستحق تھا۔ انہوں نے کہا کہ’’لفظ ’انڈیا‘ اپنے آپ میں سب کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت ہند کی طرف سے پیش کی جانے والی کسی بھی تجویز کو طاقتور ترین ممالک سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ‘‘
سفارت کاری کی باریکیوں کو تسلیم کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے آفیسر ٹرینیز سے کہا کہ وہ ہندوستان کی ثقافت، تہذیبی اخلاقیات اور پس منظر سےمکمل آگاہی حاصل کریں ، کیونکہ یہ ملک کو عالمی سطح پر منفرد اور بے مثال بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ’’آپ پوری دنیا پر اپنی چھاپ چھوڑیں گے۔ آپ اس عظیم ملک کے برانڈ ایمبیسیڈر ہوں گے۔‘‘
بیرونی ممالک میں مقیم 32 ملین ہندوستانیوں کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے، نائب صدر نے اپنی مادر وطن کے لیے ان کی خدمات اور ایک عالمی طاقت کے طور پر ان کی حیثیت کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ’’ ہمیں بیرونی ممالک میں مقیم ہندوستانیوں پر فخر ہے، وہ ہمارے لئے باعث افتخار ہیں‘‘۔
بات چیت کے دوران محترمہ (ڈاکٹر) سدیش دھنکھڑ ،نائب صدرجمہوریہ کے سکریٹری جناب سنیل کمار گپتا، سشما سوراج انسٹی ٹیوٹ آف فارن سروس کے ڈین جناب گدام دھرمیندر، وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور دیگرمعززین بھی موجود تھے۔
نائب صدر کے خطاب کے مکمل متن کے لیے یہاں کلک کریں۔
*******
ش ح ۔ ا گ ۔ ف ر
U. No.7129
(Release ID: 1940388)
Visitor Counter : 132