سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں، 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
Posted On:
17 JUL 2023 8:57PM by PIB Delhi
اتر پردیش کی ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے، سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لکھنؤ میں 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری والے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ جناب راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر مملکت جناب جنرل وی کے سنگھ، نائب وزیر اعلیٰ جناب برجیش پاٹھک، مرکزی وزیر مملکت جناب کوشل کشور، ریاستی وزراء جناب جتن پرساد، جناب اسیم ارون، رکن پارلیمان جناب سبرت پاٹھک، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر اشوک باجپائی اور دیگر ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
لکھنؤ، اتر پردیش کا دارالحکومت اور ملک کے اہم شہروں میں سے ایک شہر ہے۔ لکھنؤ میں آج 3,300 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے دو قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح شدہ پروجیکٹ میں قومی شاہراہ 24 پر لکھنو- سیتا پور سیکشن کامدیاو- آئی آئی ایم شامل ہے ۔ کراسنگ پر نو تعمیر شدہ 4 لین ایلیویٹڈ کوریڈور وقت سے 6 ماہ پہلے مکمل ہو گیا ہے۔ یہ لکھنؤ سے سیتا پور تک بہتر رابطہ فراہم کرے گا، بھٹولی تیراہا اور جانکی پورم ایکسٹینشن پر بھاری ٹریفک جام سے بچائے گا اور 30 منٹ سے زیادہ وقت اور ایندھن کی بچت کرے گا۔ اور یہ یاتریوں کو چندریکا دیوی اور نیمی شرنیا کے درشن کے لئے سہولت فراہم کرے گا۔
علی گڑھ-کانپور سیکشن کے نوی گنج سے مترا سین پور تک 4 لین والی سڑک کی تعمیر سے نوی گنج، قنوج، متراسین پور اور آگے دہلی کے درمیان ٹریفک کی سہولت ہوگی۔ اترپردیش کے پرفیوم ہب قنوج اور آس پاس کے علاقوں میں اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ چھبراماؤ، گورسہائی گنج، جلال آباد، منی ماؤ جیسے علاقوں میں چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ قنوج کے کسانوں کو چھبراماؤ، نوی گنج منڈی تک نقل و حمل میں آسانی ہوگی اور دہلی تک براہ راست رسائی آسان ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7133
(Release ID: 1940387)
Visitor Counter : 113