تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ منگل کے روز نئی دہلی میں ’سی آر سی ایس-سہارا ری فنڈ پورٹل‘کا آغاز کریں گے


امداد باہمی کی وزارت نے تشکیل کے بعد سے ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ممبروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعدد پہل کی ہیں

امداد باہمی کی وزارت کی درخواست پر عزت مآب سپریم کورٹ نے 29مارچ 2023 کو سہارا گروپ کی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے حقیقی جمع کنندگان کی  حقیقی دین داری کی ادائیگی کے لئے ’’سہارا-سیبی ری فنڈ کھاتہ‘‘سے 5ہزار کروڑ روپے کوآپریٹیو کمیٹیوں کے مرکزی رجسٹرار (سی آر سی ایس)کو منتقل کئے جانے کا حکم دیا

سہارا گروپ کی کوآپریٹیو  کمیٹیوں کے حقیقی جمع کنندگان کے ذریعے دعوے پیش کرنے کے لئے ایک ’آن لائن پورٹل‘تیار کیا گیا ہے

Posted On: 17 JUL 2023 5:35PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ منگل کے روز نئی دہلی میں ’سی آر سی ایس-سہارا ری فنڈ پورٹل‘لانچ کریں گے۔ امداد باہمی کی وزارت نے تشکیل کے بعد سے ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیر داخلہ و امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کی قیادت میں ملک میں کوآپریٹیو تحریک کو مضبوط کرنے اور کوآپریٹیو کمیٹیوں کے ممبروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے متعدد پہل کی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سہارا گروپ کی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے جمع کنندگان کی حقیقی جمع رقم کی ادائیگی سے متعلق شکایتوں کے حل کے لئے امداد باہمی کی وزارت کی درخواست پر ہندوستان کی عزت مآب سپریم کورٹ نے 29مارچ 2023 کو ایک حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے تحت عزت مآب سپریم کورٹ نے 29مارچ 2023 کو سہارا گروپ کی کوآپریٹیو کمیٹیوں کے حقیقی جمع کنندگان کی حقیقی دین داری کی ادائیگی کے لئے ’’سہارا-سیبی ری فنڈ کھاتہ‘‘سے 5ہزار کروڑ روپے کوآپریٹیو کمیٹیوں کے مرکزی رجسٹرار (سی آر سی ایس)کو منتقل کئے جانے کا حکم دیا ۔

سہارا کریڈیٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ سہارائن یونیورسل ملٹی پرپز  سوسائٹی لمٹیڈ، ہمارا انڈیا کریڈٹ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ اور اسٹار ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ کے حقیقی جمع کنندگان کے ذریعے دعوے پیش کرنے کے لئے ایک ’آن لائن پورٹل‘تیار کیا گیا ہے۔

 

************************

 

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(17.07.2023)

(U: 7114)



(Release ID: 1940291) Visitor Counter : 134