وزارت خزانہ

ہندوستان اور انڈونیشیا نے گجرات میں جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ کے موقع پر ‘‘انڈیا – انڈونیشیا اکنامک اینڈ فنانشل ڈائیلاگ’’ای ایف ڈی ڈائیلاگ کے آغاز کا اعلان کیا


ای ایف ڈی ڈائیلاگ دونوں ممالک کے درمیان مشاركت کو تقویت بخشنے اور عالمی مسائل پر مشترکہ افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے علاوہ باہمی آموزش اور مبنی بر حكمت ہم آہنگی کے لئے ایک منفرد موقع فراہم کرنے کے لئے عہد بند ہے

Posted On: 16 JUL 2023 4:54PM by PIB Delhi

وزیر خزانہ انڈونیشیا محترمہ سری ملیانی اندراوتی اور خزانہ اور کارپوریٹ امور كی مركزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں ’’انڈیا-انڈونیشیا اکنامک اینڈ فنانشل ڈائیلاگ‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا۔ جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں )ایف ایم سی بی جی(کے اجلاس کے دوران رونما ہونے والے اس پلیٹ فارم کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا اور عالمی مسائل پر مشترکہ مفاہمت کو فروغ دینا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013HO1.jpg

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نے کہا۔ سیتا رمن نے کہا كہ‘‘ 1991 میں ہندوستان کی لُك ایسٹ پالیسی کے ارتقاء، اس کے بعد ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی نے ہمارے دوطرفہ تعلقات، خاص طور پر تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں تیز رفتار ترقی کی سہولت فراہم کی ہے’’۔ انہوں نے كہا كہ ’’انڈونیشیا آسیان خطے میں ہندوستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، ہماری تجارت میں 2005 سے آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2023-2022 میں متاثر کن 38 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FHRL.jpg

ای ایف ڈی ڈائیلاگ كا مقصد دونوں ممالک کے اقتصادی پالیسی سازوں اور مالیاتی ریگولیٹرز کو یكجا کر کے دو طرفہ اور بین الاقوامی اقتصادی اور مالیاتی معاملات پر تعاون کو بڑھانا ہے۔ باہمی تعاون کے شعبوں میں بڑے اقتصادی چیلنج اور عالمی اقتصادی امکانات كے علاوہ دو طرفہ سرمایہ کارانہ تعلقات اور جی 20 اور آسیان کے معاملات میں تعاون شامل ہیں۔ ڈیجیٹل معیشت کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں وزرائے خزانہ نے مالیاتی شمولیت کے لیے فنٹیک کے شعبے میں تعاون کے امکانات کو بھی ادراك کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SPO7.jpg

 تیزی سے فروغ پذیر معیشتوں کے طور پر ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مماثلت اور کثیر الجہتی تنظیموں جیسے جی-20، ڈبلیو ٹی او اور مشرقی ایشیا سمٹ میں ان کے فعال کردار كے پیش نظر یہ مکالمہ باہمی آموزش اور پالیسی کوآرڈینیشن کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرنے کا عہد کرتا ہے۔

وزرائے خزانہ نے ایک مشترکہ امید کے ساتھ یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ای ایف ڈی ڈائیلاگ سے صرف ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے بلکہ جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے وسیع تر اقتصادی اور مالیاتی استحکام میں بھی اس سے مدد ملے گی۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1940028) Visitor Counter : 99