وزارتِ تعلیم

تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ كے مركزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور سنگاپور کے نائب وزیر اعظم عزت مآب جناب لارنس وونگ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں طلباء اور نئی صنعتوں کے لیے جی 20 سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون 2023 کے فائنل میں شرکت کریں گے

Posted On: 15 JUL 2023 6:54PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت تعلیم کی آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) اور سنگاپور کی نانیانگ ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی (این ٹی یو) كی طرف سے سنگاپور-انڈیا (ایس آئی) ہیکاتھون کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل 16 جولائی 2023 کو آئی آئی ٹی گاندھی نگر کیمپس میں اہتمام كیا جائے گا۔

تعلیم، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت كاری كے مركزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور سنگاپور كے نائب وزیر اعظم، اور وزیر خزانہ عزت مآب جناب لارنس وونگ حاضرین سے خطاب کریں گے اور ایس آئی ہیکاتھون کے فاتحین کو مبارکباد بھی پیش کریں جو آب و ہوا میں تبدیلی اور مالی شمولیت کے حل سامنے لانے کے لیے اشتراك اور مقابلہ کریں گے۔

آئی آئی ٹی گاندھی نگر کے فائنل میں 800 سے زیادہ طلباء، نئی صنعتوں، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں، کارپوریٹ اداروں اور ماہرین تعلیم کی شرکت متوقع ہے۔ سنگاپور-انڈیا ہیکاتھون 2023 کے فائنل میں 2 ہندوستانی اور 2 سنگاپوری طلباء کی بارہ بارہ  ٹیمیں 12 لاکھ روپے تک کے نقد انعامات کے لیے مقابلہ کریں گی۔

ایس آئی ہیکاتھون کا تصور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی سنگاپور کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ لارنس وونگ سے ہندوستان اور سنگاپور کی نئی صنعتوں اور طلباء کو اکٹھا کرنے کی درخواست کے نتیجے میں کیا گیا تھا۔ اس كا مقصد مالی فراڈ کا پتہ لگانا، مالی شمولیت اور کریڈٹ کی پیشکش، سمندر کی سطح میں اضافہ اور ساحلی سیلاب سے نمٹنے، فوڈ ری سائیکلنگ کو بہتر بنانے، کاربن فوٹ پرنٹ کی نگرانی اور سنگاپور اور ہندستان كے تجارتی رابطے کو فروغ دینے کے لیے تعاون اور حل پیدا کرنا ہے۔

اس سنگا پور-انڈیا ہیکاتھون 2023 نے تعلیمی اداروں جیسے این ٹی یو سنگاپور اور آئی آئی ٹی گاندھی نگر كے علاوہ دونوں ملكوں كے کارپوریٹ اور پبلك سیكٹر اداروں كو کو اکٹھا کیا ہے۔ اس كا مقصد نئی صنعتوں كے قیام کے لیے خواہشمند کاروباری افراد کی رہنمائی اور آمادہ کرنا ہے۔ اس كا آب و ہوا میں تبدیلی اور مالی شمولیت کے دنیا کے سب سے زیادہ دباؤ والے عالمی چیلنجوں پر اثر پڑتا ہے۔

سنگا پور انڈیا ہیکاتھون 2023 ایونٹ کی اختتامی تقریب کے لیے لنک پر کلک کریں:

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1939998) Visitor Counter : 93


Read this release in: Telugu , English , Hindi