قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یکساں سول کوڈ پر تجاویز جمع کرانے کے لئے مُہلت میں اضافہ

Posted On: 14 JUL 2023 7:00PM by PIB Delhi

یکساں سول کوڈ کے موضوع پر زبردست عوامی ردعمل اور مختلف حلقوں كی طرف سے  مہلت میں اضافے كے تعلق سے موصول ہونے والی متعدد درخواستوں کے پیش نظر لا کمیشن نے متعلقہ ذمہ داران کی آراء اور تجاویز پیش کرنے کی مہلت میں دو ہفتے کی توسیع كرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاء کمیشن تمام ذمہ داران کی آرا کو اہمیت دیتا ہے اور اس کا مقصد ایک ہمہ جہت ماحول پیدا کرنا ہے جس سے سرگرم مشغولیت کی حوصلہ افزائی ہو۔ہم تمام دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اپنے قیمتی خیالات اور تجربات سامنے لانے کے لئے اس توسیع شدہ ٹائم فریم سے استفادہ کریں۔

اس طرح اب  کوئی بھی دلچسپی رکھنے والا انفرادی شخص، ادارہ یا تنظیم 28 جولائی 2023 تک یکساں سول کوڈ کے معاملے پر اپنی رائے دے سکتی ہے۔ ایسا ‘‘یہاں کلک کریں’’  بٹن کے ذریعے كریں یا پھر ممبر سکریٹری-ایل سی آئی ایٹ گوو ڈاٹ اِن پر ای میل کے ذریعے بھیجیں۔ متعلقہ ذمہ داران یکساں سول کوڈ سے متعلق کسی بھی معاملے پر مشاورت؍تبادلہ خیال؍ ورکنگ پیپرز کی شکل میں بھی اپنی گزارشات ’’ممبر سکریٹری، لاء کمیشن آف انڈیا، چوتھی منزل، لوک نائک بھون، خان مارکیٹ، نئی دہلی - 110 003" بھیج سكتے ہیں۔’’

***

ش ح ۔ع س۔ ک ا


(Release ID: 1939894) Visitor Counter : 139
Read this release in: English , Hindi , Punjabi