صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہر پالیسی کی ارتقا اہم ہے ، اور ملک کے شہریوں کے لیے صحت کے بہتر نتائج پیدا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے سیکھنے کو مدنظر رکھنے اور انہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے: وزارت صحت کے دہرادون کے سوستھیہ چنتن شِور میں ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کا کہنا ہے
ڈاکٹر منڈاویہ نے ریاستوں سے صحت کی دیکھ بھال پر خرچ بڑھانے کی اپیل کی اور کہا کہ مرکزی وزارت، صحت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے کافی فنڈز دینے کے لیے تیار ہے
صحت کے نتائج کو مستقل طور پر بہتر بنانے کو یقینی بنانے کے لیے سوستھیہ چنتن شِور کو لگاتار عمل میں لایا جانا چاہیے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ
سوستھیہ چنتن شِور کا پہلا دن صحت کی دیکھ بھال میں بہترین طریقوں اور سیکھنے کے اشتراک کے ساتھ اختتام پذیر ہوا
Posted On:
14 JUL 2023 7:59PM by PIB Delhi
ہر پالیسی کی ارتقا اہم ہے ، اور ملک کے شہریوں کے لیے صحت کے بہتر نتائج پیدا کرنے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، سیکھنے کو مدنظر رکھنے اور انہیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘یہ بات مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے بات سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ اور صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزرائے مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں سوستھیہ چنتن شِور کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ صحت کے وزراء بشمول جناب دھن سنگھ راوت (اتراکھنڈ)،محترمہ رجنی ودادلا (آندھرا پردیش)، جناب آلو لبانگ (اروناچل پردیش)، جناب کیشب مہانتا (آسام)، جناب رشیکیش پٹیل (گجرات)، جناب بننا گپتا (جھارکھنڈ)، جناب دنیش گنڈو راؤ (کرناٹک)، جناب سپم رنجن سنگھ (منی پور)، ڈاکٹر آر لالتھیانگلیانا (میزورم)، جناب تھیرو ما۔ سبرامنیم (تمل ناڈو) غور و خوض سے پر کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں۔ جناب ٹی ایس سنگھ دیو (نائب وزیر اعلی، اور وزیر صحت، چھتیس گڑھ)، جناب برجیش پاٹھک (نائب وزیر اعلی، اور وزیر صحت، اتر پردیش)، جناب بی ایس پنت (وزیر سیاحت اور شہری ہوا بازی، سکم)، جناب وشواس سارنگ ( ریاستی طبی تعلیم کے وزیر، مدھیہ پردیش)، جناب کے لکشمی نارائنن (منسٹر آف پبلک ورکس، پڈوچیری) بھی اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے ریاستوں کو صحت کی دیکھ بھال پر خرچ بڑھانے کی ضرورت پر مزید زور دیا، اور کہا کہ حکومت ہند اس کوشش میں ریاستوں کی مدد کرے گی۔ انہوں نے گزشتہ سوستھیہ چنتن شِور کے انعقاد کے بعد سے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی پیشرفت پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ صحت کے نتائج میں مسلسل بہتری کو یقینی بنانے کے لیے اسے ایک باقاعدہ عمل بنایا جانا چاہیے۔
اس دو روزہ پروگرام کے پہلے دن، آیوشمان بھارت کے تحت مختلف عمودی حصوں پر سیشن منعقد کیے گئے، جن میں آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا(پی ایم جے اے وائی) ، آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن(اے بی ڈی ایم) ، صحت اور تندرستی کے مراکز، اور پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن(پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم) شامل ہیں۔ دن کے آخری سیشن میں پبلک ہیلتھ مینجمنٹ کیڈر کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔
قومی کانفرنس بہترین طریقوں کو بانٹنے کے ساتھ ساتھ آج ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال میں ریاستوں میں سیکھنے کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہوا۔ بات چیت میں( پی ایم جے اے وائی) ، اور اے بی ڈی ایم کے نفاذ ، اور ریاستوں میں متنوع مقامی حالات کے حوالے سے، اور ملک میں ڈیجیٹل صحت خواندگی کے انتظامات کے حوالے سے خلا کو پُر کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ قومی کانفرنس نے پی ایم-اے بی ایچ آئی ایم کے تحت آنے والے سالوں میں ہندوستان میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تشکیل کا ایک نقطہ نظر پیش کیا، اور اس سلسلے میں سرکاری اور نجی شعبے کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جناب راجیش بھوشن، سکریٹری، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر، جناب سدھانش پنت، اسپیشل ڈیوٹی کے افسر، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، ڈاکٹر راجیو بہل، سکریٹری، محکمہ صحت تحقیق، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور ریاستوں کے سینئر افسران اور صنعتی اداروں کے لیڈران اس تقریب کے دوران موجود تھے۔
***
Uno-7048
ش ح۔اک-ج
(Release ID: 1939736)
Visitor Counter : 96