نیتی آیوگ

برآمداتی تیاری اشاریہ(ای پی آئی)رپورٹ، 2022

Posted On: 14 JUL 2023 1:52PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ 17جولائی 2023 کو سال 2022 میں ہندوستان کی ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے لئے تیسرا برآمداتی تیاری اشاریہ (ای پی آئی) رپورٹ جاری کررہا ہے۔

رپورٹ میں مالی سال 2022 کے لئے عالمی تجارت کے پس منظر میں ہندوستان کی برآمداتی کارکردگی کا ذکر کیا گیا ہے۔اس کے بعد ملک کے علاقہ –مخصوص برآمداتی کارکردگی کا مختصر ذکر کیا گیا ہے۔رپورٹ میں ملک کے اضلاع کو برآمداتی مرکز کی شکل میں فروغ دینے کی ضرورت کو اُجاگر کیا گیا ہے اور ملک میں تجارتی برآمدات کا ضلع سطحی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

ای پی آئی ایک وسیع نظم ہے، جو ہندوستان میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی برآمداتی تیاریوں کا جائزہ لیتا ہے۔کسی ملک میں اقتصادی نمو اور ترقی کو ظاہر کرنے کے لئے برآمدات اہم ہے اور اس کے لئے برآمداتی کارکردگی کو متاثر کرنے والے اسباب کو سمجھنا ضروری ہے۔ اشاریہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی طاقت اور کمزوریوں کی شناخت کرنے کے لئے برآمدات سے متعلق معیارات کا وسیع تجزیہ کرتا ہے۔ اشاریے کے لئے کام کا نظام تیارکرنا ایک ترقی پذیر عمل ہے، جس کے تحت اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے دیئے گئے رد عمل کو شامل کیا جاتا ہے، اس لئے اس ایڈیشن میں شائع شدہ نتائج اور درجہ بندی کا مقابلہ پچھلی رپورٹوں سے نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ ای پی آئی اپنے طورپر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو پالیسی پر مبنی تبدیلیوں میں معاونت کرنا جاری رکھتا ہے ، جو ان کے مخصوص چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے لازمی ہے۔

ای پی آئی چار ستون –پالیسی،تجارتی ایکو سسٹم،برآمداتی ایکو سسٹم اور برآمداتی کارکردگی، کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتا ہے۔ ہر ستون میں ذیلی ستون شامل کئے گئے ہیں، جو ضروری اشاروں کا استعمال کرنے کے ساتھ ریاست کی کارکردگی کو پیش کرتے ہیں۔

  • پالیسی پر مبنی ستون ریاست اور ضلع سطح پر برآمدات سے متعلقہ پالیسی ایکو سسٹم کے ساتھ ساتھ اس ایکوسسٹم سے متعلق ادارہ جاتی نظم کو اپنانے کی بنیاد پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی کارکردگی کا تجزیہ کرتا ہے۔
  • تجارتی ایکو سسٹم کسی ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کے موجود کاروباری ماحول کے ساتھ ساتھ کاروبار میں مدد فراہم کرنے والے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاست کی ٹرانسپورٹ راستہ سہولت کا تجزیہ کرتا ہے۔
  • برآمداتی ایکو سسٹم کسی ریاست ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں برآمدات سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ برآمد کاروں کو فراہم کی جانے والی تجارتی حمایت اور اختراع کو بڑھاوا دینے کے لئے ریاست ؍مرکز کے زیر انتظام  ریاست میں  تحقیق اور ترقی کی موجودہ صورتحال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
  • برآمداتی کارکردگیایک پیداوار پر مبنی اشاریہ ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں ریاست کی برآمدات کی اضافے کا تجزیہ کرتا ہے اور عالمی بازار میں اس کی برآمداتی گہرائی اور فٹ پرنٹ کا تجزیہ کرتا ہے۔

نیتی آیوگ کے نائب صدر کے ذریعے رپورٹ جاری کی جائے گی۔

اپنی رینکنگ اور رپورٹ کارڈ کے ساتھ رپورٹ کا مقصد ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی برآمداتی تیاریوں کی ایک جامع تصویر پیش کرنا ہے۔ یہ ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی حصولیابیوں پر بھی روشنی ڈالتی ہے اور مقابلہ جاتی وفاق کے جذبے کو بنائے رکھنے کے لئے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے درمیان مساویانہ معلومات کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ ریاستوں کے مابین اور ریاست و مرکز کے درمیان تعاون میں بہتری لاکر ہندوستان مسلسل اقتصادی ترقی حاصل کرنے کا خواہش مند ہوسکتا ہے اور قومی و ذیلی قومی سطحوں پر ترقی کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنی تکسیریت کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(14.07.2023)

(U: 7027)

 



(Release ID: 1939578) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Telugu