صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ایمس رشیکیش کے تیسرے جلسہ تقسیم اسناد کی تقریب کی صدارت  کی


مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں پردھان منتری آیوشمان بھارت ہیلتھ انفراسٹرکچر مشن(پی ا یم۔اے بی ایچ آئی ایم) کے تحت 150 بستروں والے کریٹیکل کیئر بلاکس کا سنگ بنیاد رکھا

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اور خاندانی بہبود،  پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں گورنمنٹ دون میڈیکل کالج، دہرادون میں کیتھ لیب، آئی سی یو، میموگرافی اور ڈیجیٹل ریڈیوگرافی مشین کا افتتاح کیا

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے میڈیکل شواہد، انسٹی ٹیوٹ کے ترانے اور میگزین ’’سواستھیہ چیتنا‘‘ پر رسالہ جاری کیا

ہندوستان میں صحت تجارت نہیں بلکہ ایک خدمت ہے،صحت مند شہری ایک صحت مند معاشرہ بناتے ہیں، اور صحت مند معاشرہ ایک خوشحال قوم بناتا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

حکومت کے ساتھ مل کر طبی تعلیم صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ

سیکھنا زندگی بھر کا عمل ہے، صرف وہی جو سیکھتے رہتے ہیں،  دونوں اپنے پیشے

Posted On: 13 JUL 2023 10:48PM by PIB Delhi

’’سیکھنا زندگی بھر کا عمل ہے، صرف وہی لوگ جو سیکھتے رہتے ہیں، دونوں اپنے پیشے کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں ترقی کرتے رہتے ہیں۔‘‘ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج ایمس رشی کیش کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب میں صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، اور اتراکھنڈ کے وزیر خزانہ پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، اور رشی کیش سے ممبر اسمبلی شری پریم چند اگروال، اور اتراکھنڈ کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر  ،دھن سنگھ راوت نے شرکت کی۔

 

 

کانووکیشن تقریب کے ایک حصے کے طور پر،  مرکزی وزیر صحت نے ڈاکٹر بھارتی پروین اور پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کے ساتھ ایمس رشی کیش کے ہونہار طلباء کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کیں اور گولڈ میڈل سے نوازا۔

کانووکیشن میں طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے ان  سے اپیل کی کہ وہ خدمت اور ذمہ داری کے اس موقع کو جو میڈیکل سائنس  نے انہیں فراہم کیا ہے پورے دل سےقبول کریں۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے ان طلباء کی کامیابی کو یقینی بنانے میں فیکلٹی اور خاندانوں کے کردار پر روشنی ڈالی، اور کہا کہ یہ ان کے ساتھ ساتھ طلباء کے لئے جشن کا دن ہے۔ ڈاکٹر مانڈویہ نے صحت کو سستی اور سب کے لیے قابل رسائی بنا کر ملک کی ترقی میں ایک ڈاکٹر کے اہم کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ذمہ داری کا احساس انسانیت کی خدمت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے، انہوں نےاس بات پر بھی زور دیا کہ ایک صحت مند معاشرہ ایک صحت مند قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ مرکزی وزیر صحت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان میں صحت تجارت کا نہیں بلکہ خدمت کا معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہمارے ملک کے لوگ ڈاکٹروں کو خدا کے پیغامبروں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ہم اپنے ڈاکٹروں کی بے حد عزت اور قدر کرتے ہیں۔‘‘

 

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے زور دیا کہ دنیا کے پاس صحت کے بہت سے ماڈل ہیں، تاہم ہندوستان کو اپنا ایک صحت کا ماڈل تیار کرنا چاہئے جو ہندوستانی جینیات اور اس کے جغرافیہ سے متعلق بیماریوں کے براعظمی نمونوں سے ہم آہنگ ہو۔ وزیر صحت نے ہندوستان کے طبی تعلیمی نظام پر بھی اپنے اعتماد کا اعادہ کیا۔ ان کی شرکت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے حوالہ دیا کہ حکومت کے ساتھ مل کر طبی تعلیم آئندہ آنے والی صحت کی نگہداشت کی برادری میں ہمدردی کے جذبات ابھر کر کمزورطبقات کے لئے صحت کی دیکھ بھال کو سستی اور قابل رسائی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو ہندوستان کے اضلاع اور دیہاتوں میں خدمات انجام دینے کی مزید ترغیب دی جو کہ ملک کی خدمت کے طور پر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے اور سب کے لیے ایک صحت مند مستقبل کی تعمیر کی باریکیوں کو واضح کرنے میں مدد کریں گے۔

 

 

تقریب کے ایک حصے کے طور پر پی ایم- اے بی ایچ آئی ایم کے تحت 150 بستروں والے کریٹیکل کیئر بلاک کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل شواہد اورادارہ کے ترانے سے متعلق  ایک رسالہ اور  ’سوستھیہ چیتنا  ‘میگزین بھی جاری کی گئی۔

اس کے بعد اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مرکزی وزیر مملکت  برائے صحت اور خاندانی بہبود، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی موجودگی میں ڈاکٹر مانڈویہ کے ذریعہ گورنمنٹ دون میڈیکل کالج، دہرادون میں کیتھ لیب، آئی سی یو، میموگرافی اور ڈیجیٹل ریڈیوگرافی مشین کا افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب نریش بنسل، اور اتراکھنڈ کے صحت اور اعلیٰ تعلیم کے وزیر جناب دھن سنگھ راوت کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کے کئی ایم ایل ایز نے شرکت کی۔ اس کے بعد میڈیکل کالج میں کیتھ لیب کی سہولیات کا دورہ کیا گیا۔ یہ اتراکھنڈ میں پہلی سرکاری کیتھ لیب کی سہولت ہے۔

 

 

دون میڈیکل کالج میں، ڈاکٹر مانڈویہ نے کہا، ’’ ہم ہندوستان میں طبی تعلیم کے لیے سہولیات میں اضافہ دیکھ رہے ہیں، ملک میں ایم بی بی ایس کی نشستیں اب 1,07,000 ہیں، اور ملک بھر میں 700 کے قریب میڈیکل کالج قائم کیے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکس، ہسپتالوں، میڈیکل کالجوں کے ساتھ ساتھ معیاری اور سستے علاج کے ساتھ ہندوستان میں صحت کی دیکھ بھال کا ایک ضروری ماحولیاتی نظام تیارکر رہے ہیں۔‘‘

 

 

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ریاست میں منعقد ہونے والے سوستھیا چنتن شِور کے ایک حصے کے طور پر دہرادون کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ سوستھیہ چنتن شِور میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے صحت کے ساتھ ساتھ وزارت صحت کے سینئر عہدیداروں کی شرکت متوقع ہے۔

 

*******

 

 

 

ش ح ۔ا ک۔ ف ر

U. No.7010


(Release ID: 1939375) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi