آئی ایف ایس سی اتھارٹی
بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی(آئی ایف ایس سی اے) نے بی آئی ٹی ایس پلانی پی آئی ای ڈی ایس فنکسلریٹر کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
مفاہمت نامے کا مقصد فن ٹیک اور ٹیک فن اداروں کو حمایت اور سہولت فراہم کرنے میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک تیار کرنا ہے
Posted On:
13 JUL 2023 10:43PM by PIB Delhi
بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور پی آئی ای ڈی ایس بی آئی ٹی ایس پلانی، نے آج بی آئی ٹی ایس پلانی پی آئی ای ڈی ایس فنکسلریٹر ، پیلانی کیمپس راجستھان میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد آئی ایف ایس سی اے اور بی آئی ٹی ایس پلانی پی آئی ای ڈی ایس فنکسلریٹر کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے تاکہ فنانشیل ٹیکنالوجی( فن ٹیک) اور ٹیکنالوجیکل فنانس( ٹیک فن) اداروں کومدد اور سہولت فراہم کرنے میں تعاون کیا جا سکے۔
آئی ایف ایس سی اےبین الاقوامی مالیاتی خدمات کی ترقی اور ضابطے کے لیے ذمہ دار ہے، بشمول انشورنس سیکٹر، آئی ایف ایس سی کے ، جسے ایک الگ بین الاقوامی مالیاتی دائرہ اختیار کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو باقی ہندوستان سے الگ ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کا مقصد ایک مضبوط عالمی رابطہ تیار کرنا اور ہندوستانی معیشت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا اور ساتھ ہی علاقائی/عالمی سطح پر ایک بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔
پلانی انوویشن اینڈ انٹر پرینیو شپ ڈیولپمنٹ سوسائٹی (پی آئی ای ڈی ایس) ٹی بی آئی ، بی آئی ٹی ایس پلانی، پلانی کیمپس ایک غیر منافع بخش سوسائٹی ہے، اس کی سرگرمیاں انکیوبیشن، ایکسلریشن، سیڈ فنڈنگ اور اختراع کاری کے میدانوں کااحاطہ کرتی ہیں۔ پی آئی ای ڈی ایس نے 170 سے زیادہ اسٹارٹ اپس، انکیوبیٹڈ 132 اسٹارٹ اپس، اور 62 اسٹارٹ اپس کو فنڈ فراہم کیا ہے۔ ہمارا مقصد ڈیپ ٹیک انوویشنز کے لیے عالمی معیار کی مدد فراہم کرنا ہے، جس میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ لیبز قائم کرنا، ماہرین کی رہنمائی کرنا، مصنوعات کی جدت طرازی، اور ایکسلریشن پروگرام شامل ہیں۔ ہمارے پاس دفاع اور ایرو اسپیس، روبوٹکس، آئی او ٹی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ماہر مشیر ہیں۔
اس مفاہمت نامے کے ذریعہ فنانشل ٹیکنالوجی( فن ٹیک) کے حوالے سے متنوع اقدامات پر تعاون اور اشتراک ممکن ہوگا۔ پلانی پی آئی ای ڈی ایس بی آئی ٹی ایس کے ساتھ رجسٹرڈ فنانشل ٹیکنالوجی سے وابستہ اداروں کو آئی ایف ایس سی اے کے ریگولیٹری اور انوویشن سینڈ باکس تک رسائی حاصل کرنے اور آئی ایف ایس سی اے(فن ٹیک انسینٹیو) اسکیم، 2022 سے استفادہ کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔
*************
( ش ح ۔ س ب ۔ رض (
U. No.7014
(Release ID: 1939372)
Visitor Counter : 96