مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا موبائل کانگریس(آئی ایم سی 2023) ، تمہیدی پروگرام کا افتتاح


انڈیا موبائل کانگریس کا ساتواں ایڈیشن 27 اکتوبر تا 29 پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقد ہوگا

ایشیا کی پریمیئر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش

آئی ایم سی-2023 کا عنوان – ‘گلوبل ڈیجیٹل انوویشن’

6جی، 5 جی ، براڈکاسٹنگ، سیٹلائٹ، سیمی کنڈکٹر، ڈرون اور گرین ٹیکنالوجیز پر پوری توجہ مرکوز

Posted On: 12 JUL 2023 9:56PM by PIB Delhi

مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو  نے آج یہاں وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیووسنگھ چوہان کی موجودگی میں آئی ایم سی-2023 کے  تمہیدی پروگرام  کا افتتاح کیا ۔ اس تمہیدی پروگرام میں  سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او اے آئی) کے اراکین، ٹیلی کام انڈسٹریز، اسٹارٹ اپس وغیرہ کے مختلف نمائندوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MNJ_9772X8WB.JPG

ایشیا کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نمائش، انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) کا ساتواں ایڈیشن، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن (ڈی او ٹی)  اور سیلولر آپریٹرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (سی او  اے آئی)  کی مشترکہ میزبانی میں 27 سے 29 اکتوبر تک اس سال ‘گلوبل ڈیجیٹل انوویشن’کے عنوان کے ساتھ نئی دہلی  کے پرگتی میدان میں منعقد ہوگا۔ آئی ایم سی 2023  کے پروگرام  میں تقریباً 100,000 سے زیادہ شرکاء، 5,000 سے زیادہ سی ایکس او سطح کے مندوبین، 350 سے زیادہ مقررین، اور 400 سے زیادہ نمائش کنندگان کی شرکت  دیکھنے میں آئے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MNJ_97497XNI.JPG

عزت مآب وزیر اعظم کے ہمہ گیر اور سستی کنیکٹیویٹی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے، دیسی ٹیکنالوجی تیار کرتے ہوئے، ٹیلی کام اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کو ترقی دیتے ہوئے، ہم آج 6 جی  ٹیکنالوجی کے میدان میں رہنمائی کررہے ہیں ، جناب اشونی ویشنو، وزیر ریلوے، مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آج کہا۔ :

  • پچھلے سال آئی ایم سی کی بڑی کامیابی سامنے آئی، اب وقت آگیا ہے کہ آئی ایم سی کو ہندوستان کا  اعلی درجہ  ٹیکنالوجی والا پروگرام بنایا جائے۔
    • انڈیا موبائل کانگریس ملک میں ٹیکنالوجی کی ایک بڑی تقریب کے طور پر ابھری ہے۔ پچھلے سال، عزت مآب وزیر اعظم نے 5 جی لانچ کیا اور ہندوستان سب سے تیز رفتار5 جی متعارف کرانے والا ملک بن کر اُبھرا۔
  • آئی ایم سی کے ساتھ بہت سی مزید صنعتیں وابستہ ہونی چاہئیں جن میں ڈرون ٹیکنالوجی، پاور الیکٹرانکس، کنزیومر الیکٹرانکس،  اے آئی اختراعات، ڈیپ ٹیک، سیٹ کام، موبائل مینوفیکچرنگ، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سینٹر کی اختراع، اسٹارٹ اپس وغیرہ شامل ہیں۔
    • کم از کم 100 یونیورسٹیوں کو شامل کیا جانا چاہئے اور طلباء کو آئی ایم سی-2023  میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔
  • سائبر فراڈ سے اداروں اور عوام کی حفاظت کے لیے سائبر سیکیورٹی سے متعلق مسائل  کا سامنا کرنے والے صارفین کے لیے ایک سیکشن ہونا چاہیے۔ نمائش 5 دن کے لیے ہونی چاہیے۔
  • شراکت دار ممالک کا تصور متعارف کرایا جائے۔
  • آئی ایم سی 2023  کا عنوان  عالمی ڈیجیٹل اختراع کاری  ہے اور ہم سب کو ہندوستان کو ایک ٹیکنالوجی تیار کرنے والا، ٹیلی مواصلات کے صنعت کار اور اس کے برآمد کنندہ کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے کام کرنا چاہیے اور آئی ایم سی اس وژن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
  • ملک کے دیگر حصوں میں آئی ایم سی کی عکاسی کرنے کے لیے ورچوئل نمائش کا تصور متعارف کرایا جانا چاہیے۔

آج اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مواصلات کے مرکزی وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے کہا کہ:

  • ہندوستان میں ٹیلی کام کی صنعت میں پچھلے کچھ برسوں کے دوران بہت بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں اور آئی ایم سی نے دنیا اور ایشیا میں ٹیکنالوجی کے موضوع سے  متعلق ایک اہم   تقریب  کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے۔
  • قوم نے ٹیلی کام کے محاذ پر مختلف سمتوں میں ترقی کی ہے جس میں آتم نربھر بھارت، 5 جی کی پیش کش، اور6 جی کے لیے روڈ میپ شامل ہیں۔
  • اس سال آئی ایم سی میں، تجربات کے ایسے کیسز شامل کئے جانےچاہئیں جو زراعت کے شعبے، تعلیم کے شعبے، لاجسٹکس، نقل و حمل، مویشی پالنے وغیرہ کے لیے کارآمد ہوں گے تاکہ اس بات کو ظاہر کیا جا سکے کہ5 جی  کس طرح ملک کو تبدیل کر رہا ہے۔

 قبل ازیں،  سی او اے آئی  کے چیئرمین جناب پی کے متل نے اس موقع پر اجتماع کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ اس سال ایشیا کا سب سے بڑا ٹیلی کام  پروگرام   ہندوستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیک انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

جناب  وی ایل کانتھا راؤ، ایڈیشنل سکریٹری، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن(ڈی او ٹی) نے اپنے خصوصی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ:

        • آئی ایم سی ملک میں ٹیلی کام سیکٹر کا ایک نمایاں خصوصیت کاحامل  پروگرام ہے۔
  • خواہش مند اضلاع میں5 جی استعمال شدہ کیسز کی ایک بڑی تعداد شروع کی گئی۔
  • اختراعی ماحولیاتی نظام کو  سہارا دینے کے لئے ، محترم  وزراء نے 75 اختراع کاروں کو سہولت فراہم کی اور اختراعات اور تحقیق و ترقی کو حکومت کی مدد دی جائے گی۔
  • اس سال، آئی ایم سی میں بہت سے بین الاقوامی اداروں اور شخصیات کے علاوہ ، دیگر متعلقہ صنعتوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔
  • اکتوبر کے مہینے میں منعقدہ آخری آئی ایم سی میں، وزیر اعظم نے 5 جی انقلاب کا آغاز کیا، اس بار اکتوبر میں، ملک آئی ایم سی 2023  میں ایک اور انقلاب کے لیے تیار ہے۔

 2017 میں اپنے قیام کے بعد سے، آئی ایم سی نے ہندوستان کی پوزیشننگ کو فروغ دیا ہے اور ڈیجیٹل اختراع کی اگلی لہر  کے لئے  میدان ہموار کرنے کی غرض سے عالمی  مفکرین   کے لیے ایک کلیدی فورم کے طور پر کام کیا ہے، جس میں ہندوستان ایک قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔ پچھلے سال آئی ایم سی کو صنعت کی طرف سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ، جب عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان میں5 جی شروع کیا۔

کلیدی پروگرام 5 جی،6 جی نیٹ ورکس میں ترقی، ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر میدانوں  میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال،  ایج کمپوٹنگ، صنعت 4.0 اور  انڈیا اسٹیک کے ظہور پر روشنی ڈالیں گے۔ آئی ایم سی 2023 مختلف ایسوسی ایشنز جیسے کہ ایلی سینا،  ڈی ایف آئی، آئی ایس پی اے، آئی ای ایس اے اور دیگر کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے متعلقہ ٹیکنالوجی میدانوں  جیسے براڈکاسٹ، سیٹ-کام، مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز تک وسیع کرے گا۔ آئی  ایم سی 2023  نے کئی بی 2 جی اور بی 2 بی  فورمز اور انڈسٹری راؤنڈ ٹیبلز، بڑی یونیورسٹی اور طلباء کی مصروفیت، اور عالمی خریدار فورمز متعارف کرانے کا بھی منصوبہ بنایا۔

انڈیا موبائل کانگریس 2023، عالمی سطح پر ہر شعبے کو متاثر کرنے والے ڈیجیٹل انقلاب میں ہندوستان کے اہم کردار کو فروغ دینے کے لیے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کی اہمیت کو اجاگر کرے گی۔ اس میں6 جی، 5 جی   براڈکاسٹنگ، سیٹلائٹ، سیمی کنڈکٹر، ڈرون، ڈیوائسز اور گرین ٹیکنالوجیز میں اہم پیش رفت شامل ہیں۔

مزید برآں، اس سال آئی ایم سی  ایسپائر  متعارف کروا رہا ہے، یہ ایک ایسا شاندارا سٹارٹ اپ  پروگرام  ہے  جس میں ٹیلی کام اور دیگر ڈیجیٹل میدانوں  میں نوجوان اختراع کاروں اور صنعتی مندوبین کے درمیان انٹرپرینیورشپ کی ترقی کے مستقبل کو روشن کرنے پر اہم زور دیا جائے گا۔ ایسپائر  کا بنیادی مقصد ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جس میں مختلف حصے جیسے کہ ایک انوسٹر زون، پچنگ زون، ورکشاپ زون، اور نیٹ ورکنگ زون شامل ہیں۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6982



(Release ID: 1939144) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi