کارپوریٹ امور کی وزارتت

ماحولیات ، جنگلات اورآب وہوا میں تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری لینا نندن نے آئی آئی سی اے سرٹیفائڈ ای ایس جی پروفیشنل : امپیکٹ لیڈر پروگرام کے دوسرے بیچ کا افتتاح کیا

Posted On: 12 JUL 2023 8:58PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت میں سکریٹری محترمہ لینا نندن نے  آج منعقدہ ایک افتتاحی تقریب کے دوران انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے ) کے فلیگ شپ پہل – آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ ای ایس جی پروفیشنل: امپیکٹ لیڈر پروگرام کے دوسرے بیچ کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OZEV.jpg

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، محترمہ نندن نے ای ایس جی کے دائرہ کار میں اس طرح کے بروقت اقدامات کے لیے آئی آئی سی اے کی تعریف کی، انہوں نے آئی آئی سی اے کو ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی مسلسل حمایت کی تصدیق کی۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور موسمیاتی تبدیلی کے تخفیف اور موافقت کے تئیں ہندوستان کے وعدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے وسائل کی کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا، جسے ایم او ای ایف سی سی نے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری (ای پی آر) کے فیصلے  کو فروغ دیا ہے۔ مزیدبرآں انہوں نے  ایم او ای ایف سی سی کے گرین کریڈٹ  پروگرام  کے بارے میں   اس اجتماع کو روشناس کرایا اور کارپوریٹس کی طرف سے سبز اقدامات کو اپنانے اور ای ایس جی رپورٹنگ میں گرین کریڈٹس کو شامل کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اقتصادی  سرگرمیوں، مدور معیشت  وغیرہ کے ساتھ ای ایس جی  کو مرکزی دھارے میں لانے کی ضرورت  کو اجاگر کیا۔ انہوں نے  حکومت ہند کے مشن لائف کے بارے میں بھی روشنی ڈالی اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک محفوظ  مستقبل چھوڑنے کے لیے موجودہ نسل کی ذمہ داری کے بارے میں اجتماع کوباور کرایا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی سی اے کے تربیت یافتہ ابھرتے ہوئے ای ایس جی پیشہ ور افراد حکومت کے کئی ایجنڈوں کو اگلی سطحوں تک لے جانے میں مدد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب  پروین کمار نے  کہا کہ  آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ ای ایس جی پروفیشنل- امپیکٹ لیڈر پروگرام کے فاؤنڈیشن بیچ کو صنعت کی  طرف سے پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ایس جی پروگرام آئی آئی سی اے کی میراث میں مزید اضافہ کرتا ہے تاکہ کارپوریٹ عہدیداروں کی صلاحیتوں کو بڑھاکر  صنعتوں میں تبدیلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے مزید زوردیتے ہوئے کہا  کہ کارپوریٹس کی طرف سے ای ایس جی کو  اپنانے سے انہیں عالمی معیشت کے بدلتے ہوئے انداز میں مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے  اس بات کو  بھی اجاگر کیا کہ  آئی آئی سی اے نے ایک ’نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز‘ بھی تشکیل دی ہے جو ای ایس جی کے پیشہ ور افراد  کے لیے رکنیت پر مبنی ایسوسی ایشن ہے، جو آئی آئی سی اے سے تصدیق شدہ ہے۔ ایسوسی ایشن اپنے اراکین کو پیشہ ورانہ ترقی اور مشغولیت کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ مستقبل میں یہ ایسوسی ایشن ہندوستان میں  ای ایس  جی کے پیشہ کو  مضبوط کرنے کے لیے ایک  انضباطی ادارے کے طور پر بھی کام کر سکتی ہے۔

کاروباری ماحول کے  ہیڈ اسکول  ،آئی آئی سی اے  کے  ڈاکٹر گریما ددھیچ نے کہا کہ آئی آئی سی اے سرٹیفائیڈ ای ایس جی پروفیشنل: امپیکٹ لیڈر پروگرام ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو خاص طور پر انتہائی ضروری ای ایس جی پیشہ ور افراد کو  تیار  کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس نے پروگرام کی تعلیم کا ایک جائزہ پیش کیا اور ہندوستان کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ای ایس جی  پروفیشنلز کی مانگ کو پورا کرنے میں اس کی مطابقت کو اجاگر کیا۔ یونیسیف کی محترمہ گیتانجلی ماسٹر نے ای ایس جی کے انسانی پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے یونیسیف اور آئی آئی سی اے کی طویل وابستگی پر زور دیا۔ انہوں نے کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی کے دائرہ کار میں بچوں کے حقوق کی مطابقت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر ماحولیات کے خطرات  اور ان کے خطرے کے حوالے سے۔ ، ایڈجنکٹ فیکلٹی، آئی آئی سی اے کے جناب شنکر وینکٹیشورن نے  ای ایس جی کے ڈومین میں موجودہ رجحانات کے بارے میں اجتماع کو روشن کرایا۔ انہوں نے ان سماجی خدشات پر بھی زور دیا جو ماحولیاتی اثرات کو متاثر کرتے ہیں۔ ڈاکٹر روی راج اترے نے روشنی ڈالی کہ زمین اور اس کے لوگوں پر کم سے کم منفی اثرات کے ساتھ کاروبار کی قیادت کرنے کی ذمہ داری اور صلاحیت، مالی اہداف پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے، ای ایس جی  اثر کرنے والے لیڈر کو ممتاز کرتی ہے۔ اس تقریب میں پچاس ابھرتے ہوئے ای ایس جی  پروفیشنلز نے شرکت کی جو کہ اس پروگرام میں آئی آئی سی اے  کے بارے میں شامل سینئر کارپوریٹ عہدیدار ہیں۔

آئی آئی سی اے کارپوریٹ امور کی وزارت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے جو ملک میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر کارپوریٹ امور کے مخصوص شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ کارپوریٹ ترقی، اصلاحات اور ضوابط کو آگے بڑھانے کے لیے حکومت، کارپوریٹس اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو پالیسی کی وکالت، تحقیق اور صلاحیت سازی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ح ا۔ رم

U-6980



(Release ID: 1939141) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Hindi