کارپوریٹ امور کی وزارتت

آئی آئی سی اے نے تحقیقی طریقہ کار: اختراع، تنقیدی سوچ، اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے پر  3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا

Posted On: 07 JUL 2023 8:00PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز (آئی آئی سی اے) نے تحقیقی طریقہ کار: اختراع، تنقیدی سوچ، اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے پر 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا۔

آئی آئی سی ایس نے ریسرچ، تھیوری اور ڈیزائن پر 3 ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس شروع کیا ہے۔ کورس کا مقصد فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مضبوط تحقیقی طریقہ کار سے آراستہ کرنا ہے تاکہ اختراع، تنقیدی سوچ، اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XU6A.jpg

آئی آئی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او جناب پروین کمار نے اپنے افتتاحی خطاب میں علم کو آگے بڑھانے اور تحقیق، اختراعات اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے میں تحقیقی طریقہ کار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کورس باہمی تعاون پر مبنی سیکھنے، بین الضابطہ نقطہ ہائے نظر، اور متنوع تناظر کے اشتراک پر زور دیتا ہے۔ اخلاقی لحاظ اور تحقیق کے ذمہ دارانہ طرز عمل پر زور دیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر روشن لال رینا وائس چانسلر جے پور نیشنل یونیورسٹی نے تعلیمی سرگرمیوں میں تحقیقی طریقہ کار کی اہمیت اور علم کو آگے بڑھانے، اختراع کو فروغ دینے اور ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی پر اس کے اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کس طرح مضبوط تحقیقی طریقہ کار مختلف شعبوں کی ترقی اور نمو میں معاون ہے۔ پروفیسر رینا نے تحقیقی طریقہ کار سے متعلق ذاتی کہانیوں اور تجربات کا اشتراک کرکے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے تحقیق کی تبدیلی کی طاقت اوراس پر بات کی  کہ  یہ کس طرح کیرئیر کی تشکیل کرسکتی ہے، پالیسیوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے  اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لاسکتی ہے۔  مزید برآں، پروفیسر رینا نے مؤثر تحقیقی ڈیزائن، ڈیٹا اکٹھا کرنے، تجزیہ اور تشریح کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے اعلیٰ معیار کی تحقیق کرنے میں تنقیدی سوچ، تفصیل پر توجہ اور مسلسل سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

محترمہ اولوویٹو ان  اوئے کینو نے تحقیقی عمل میں اخلاقیات اور دیانت داری  کے اٹوٹ کردار پر زور دیا اور بین الضابطہ تعاون پر زور دیا اور تمام علمی کوششوں میں اس کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کا آن لائن فارمیٹ مختلف شیڈولز اور ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لچک فراہم کرتا ہے۔ ورچوئل طور پر منعقد کیے جانے کے باوجود، پروگرام کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بات چیت، مشغولیت، اور سیکھنے کے تجربات اتنے ہی حقیقی اور مالامال ہوں جتنے کہ وہ روایتی ماحول میں ہوں گے، مزید برآں، یہ کورس متنوع تعلیمی پس منظر کے شرکاء کے درمیان بین الضابطہ تعاون، نتیجہ خیز بات چیت اور خیالات کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرتا ہے۔

ریسرچ، تھیوری اور ڈیزائن پر 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ کورس کا افتتاح، کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر لتا سریش کے استقبالیہ خطبہ سے ہوا۔ اپنے خطبہ استقبالیہ کے دوران انہوں نے کہا کہ آئی آئی سی اے نے ہمیشہ تعلیم اور علم کے حصول کو ترجیح دی ہے اور تحقیق پر مبنی ماحول کو فروغ دینے کا عزم اس ریسرچ طریقہ کار  کورس کے قیام سے ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیکلٹی ممبران اور طلباء کو مضبوط تحقیقی طریقہ کار سے آراستہ کرنا اختراع ، تنقیدی سوچ اور شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری ہے۔

پروگرام کا اختتام کورس ڈائریکٹر ڈاکٹر لتا سریش کے کلمات تشکر  کے ساتھ ہوا۔

*************

ش ح۔ا ک۔ رم

U-6953



(Release ID: 1938875) Visitor Counter : 94


Read this release in: English , Hindi , Telugu