آئی ایف ایس سی اتھارٹی

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور موسمیاتی پالیسی انیشی ایٹو نے پائیدار مالیات پر تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے


پائیدار مالیات کو متحرک کرنا سبز اور لچکدار معیشتوں کی حیثیت اختیار کرنےکے حصول کے لیے اہم ہے

Posted On: 11 JUL 2023 5:45PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی اے) اور کلائمیٹ پالیسی انیشی ایٹو – انڈیا(سی پی آئی) نے ہندوستان میں عالمی پائیدار سرمائے کے بہاؤ کو متحرک کرنے کے لیے باہمی امداد اور تعاون کے لیے ایک یادداشت مفاہمت(ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔

ہندوستان کی  جی 20 صدارت کا آغاز ‘‘ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل’’کے تھیم سے ہوتا ہے۔ پائیدار ترقی ایک اہم ترجیح ہے جو جی 20  ورکنگ گروپس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پائیدار مالیات کو متحرک کرنا سبز اور لچکدار معیشتوں میں منتقل ہونے کے ہدف کے حصول کے لیے اہم ہے۔آئی ایف ایس سی اے نے بین الاقوامی بہترین طور طریقوں کی بنیاد پر، خاص طور پر ہندوستان اور ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک سازگار ریگولیٹری ماحول بنا کر عالمی پائیدار سرمائے کے بہاؤ کو تیز کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ مالی  وسائل کی فراہمی  کے نظام اور پالیسی میں گہری مہارت کے ساتھ،  سی پی آئی  ایک تجزیہ کار اور مشاورتی ادارہ ہے جو پوری دنیا میں توانائی اور زمین کے استعمال کے اہم ترین طور طریقوں کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتا ہے۔ سی پی آئی کا مشن حکومتوں، کاروباروں، اور مالیاتی اداروں کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے دوران معاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں مدد کرنا ہے۔ یہ اس پس منظر میں ہے کہ آئی ایف ایس سی اے  اور سی پی آئی ایک وسیع مفاہمت نامے کے ذریعے تعاون کر رہے ہیں، جس میں پائیدار مالیات کے شعبے میں تحقیق اور مشترکہ اجلاس شامل ہیں۔

جناب  پروین ترویدی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آئی ایف ایس سی اے ، نے کہا، ‘‘ آئی ایف ایس سی اے ہندوستان اور دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے کلیدی کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ان کے کاربن کے خالص صفر اخراج   سے متعلق عزائم کو پورا کیا جا سکے اور آئی ایف ایس سی کو پائیدار مالیات کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی دے کر پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز) کو حاصل کیا جا سکے۔ یہ وزیر اعظم ہند کے وژن کے عین مطابق ہے کہ جی آئی ایف ٹی  آئی ایف ایس سی کو پائیدار اور آب و ہوا کے منصوبوں کے لیے عالمی قرض اور ایکویٹی کیپٹل کا گیٹ وے بنا دیا جائے۔ آئی ایف ایس سی اے اور سی پی آئی کے درمیان یہ مفاہمت نامہ، پائیدار مالیات کے وسیع شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، پائیدار منصوبوں کو فروغ دینے کی سمت میں عالمی سرمائے کو متحرک کرنے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے کلیدی مقصد کے حصول کی جانب بڑھنے والا ایک قدم ہے۔’’

موسمیاتی تبدیلی  پر پالیسی  پہل قدمی (کلائمیٹ پالیسی انیشیٹو)کے انڈیا ڈائریکٹر ڈاکٹر دھروبا پورکایستھا،  نے کہا،‘‘سی پی آئی کے ذریعہ 2022 میں شائع ہونے والی رپورٹ کے لینڈ سکیپ آف گرین فنانس(ماحول دوست مالیہ فراہمی کامنظر نامہ) کے مطابق، مالی سال( ایف وائی) 2018 سے ایف وائی 2020 کے لیے آب و ہوا  کی تبدیلی  کے رد عمل سے متعلق  کل سرمایہ کاری  40 بلین امریکی ڈالر سے 50 بلین امریکی ڈالر سالانہ کے حساب سے ہے، جن میں سے تقریباً 85فیصدگھریلو ذرائع سے تھے۔ یہ بھارت کی آب و ہوا سے متعلق اقدامات میں  سرمایہ کاری کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے مطلوبہ سرمایہ کاری اورسرمایہ فراہمی ( فنانسنگ) کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو دور کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ ہندوستان میں  کم سے  کم کاربن کے اخراج  کی  سمت میں کامیاب پیش رفت  کے لیے زیادہ بین الاقوامی سرمائے کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کیپٹل مارکیٹ کے راستے سے بین الاقوامی ذرائع سے ہندوستان میں موسمیاتی سرمایہ کاری کو فعال کرنے میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔ آئی ایف ایس سی اے اور سی پی آئی کے درمیان مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستان میں پائیدار مالیات کو متحرک کرنے میں مدد کرنا ہے۔

 آئی ایف ایس سی اےکے بارے میں

آئی ایف ایس سی اے ایک قانونی اتھارٹی ہے جو  بین الاقوامی  مالیہ فراہمی  خدمات مراکز (انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز) اتھارٹی ایکٹ، 2019 (‘‘ آئی ایف ایس سی اے ایکٹ’’) کے تحت قائم کی گئی ہے جس کا مینڈیٹ بین الاقوامی مالیاتی خدمات کے مراکز (‘آئی ایف ایس سی’ )میں مالیاتی مصنوعات، مالیاتی خدمات، اور مالیاتی اداروں کو تیار کرنے اور ان کو منظم کرنے کے لیے ہے۔جی آئی ایف ٹی- آئی ایف ایس سی ہندوستان میں پہلا آئی ایف ایس سی ہے۔ آئی ایف ایس سی اے کا مقصد ایک مضبوط عالمی رابطہ وضع کرنا اور ہندوستانی معیشت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا اور پورے خطے کے لیے ایک بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔

موسمیاتی پالیسی اقدام کے بارے میں

موسمیاتی پالیسی پہل قدمی ایک تجزیاتی اور مشاورتی ادارہ ہے جو مالیات اور پالیسی میں گہری مہارت رکھتا ہے۔ ہمارا مشن حکومتوں، کاروباروں اور مالیاتی اداروں کی مدد کرنا ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے دوران معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ سی پی آئی کے دنیا بھر میں چھ دفاتر برازیل، ہندوستان، انڈونیشیا، برطانیہ اور امریکہ میں ہیں۔ سی پی آئی انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ اپنے عالمی موسمیاتی تبدیلی کے وعدوں کو پورا کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اور اس کے لئے: صاف توانائی کی مارکیٹ کو تیز رفتار کرنے جیسے اقدامات، جیسے یو ایس انڈیا کلین انرجی فنانس (یو ایس آئی سی ای ایف)، انڈیا کلین انرجی فنانس 2.0 (آئی سی ای ایف 2.0)، کا پیداواری استعمال۔ قابل تجدید توانائی(پی یو آر ای)، انڈیا تقسیم شدہ شمسی مالیاتی اقدام (آئی ڈی ایس ایف)، گلوبل انوویشن لیب فار کلائمیٹ فنانس (انڈیا چیپٹر)؛ صلاحیت سازی کے اقدامات، جیسے سنٹر فار سسٹین ایبل فنانس(سی ایس ایف)]؛ اور ایک پائیدار توانائی کے مستقبل کی سمت کامیاب پیش رفت کے لیے تحقیق اور تجزیہ، جیسے  پی ایس یوز کے لیے فیوچر پروفنگ اسٹریٹیجی، اور توانائی کی منصفانہ منتقلی( جسٹ انرجی ٹرانزیشن) جیسے اقدامات کئے جاتے ہیں۔

مزید  معلومات: www.climatepolicyinitiative.org پر حاصل کریں۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6942



(Release ID: 1938829) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu