آئی ایف ایس سی اتھارٹی

انٹرنیشنل فنانشل سروسز سینٹرز اتھارٹی(آئی ایف ایس سی اے) نے آئی آئی ایم ایل- ای آئی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے


مفاہمت نامے کا مقصد فن ٹیک اور ٹیک فن اداروں کی حمایت اور  انہیں سہولت فراہم کرنے کے لیے تعاون کے دوران ایک فریم ورک قائم کرنا ہے

Posted On: 11 JUL 2023 5:43PM by PIB Delhi

بین الاقوامی مالیاتی خدمات مراکز اتھارٹی (آئی ایف ایس سی  اے) اور آئی آئی  ایم ایل- ای آئی سی، نے آج آئی آئی  ایم  (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ) لکھنؤ ای آئی سی، اتر پردیش کے نوئیڈا کیمپس میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت نامے کا مقصد آئی آیف ایس سی اے اور آئی آئی ایم ایل- ای آئی سی کے درمیان تعاون اور افہام و تفہیم کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا ہے تاکہ فائنانشل ٹیکنالوجی( فن ٹیک )اور  ٹیکنالوجیکل  فائنانس (ٹیک فن) اداروں کی حمایت اور سہولت کاری میں تعاون کیا جا سکے۔

آئی ایف ایس سی اے بین الاقوامی مالیاتی خدمات کی ترقی اور ضابطے کے لیے ذمہ دار ہے، بشمول انشورنس سیکٹر، آئی ایف ایس سی میں، جسے ایک الگ بین الاقوامی مالیاتی دائرہ اختیار کے طور پر سمجھا جاتا ہے، جو باقی ہندوستان سے الگ ہے۔ آئی ایف ایس سی اے  کا مقصد ایک مضبوط عالمی رابطہ تیار کرنا اور ہندوستانی معیشت کی ضروریات پر توجہ مرکوز کرنا اور ساتھ ہی علاقائی/عالمی سطح پر ایک بین الاقوامی مالیاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔

آئی آئی ایم ایل- ای آئی سی آئی آئی ایم ایل ای آئی سی  کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ لکھنؤ نے فروغ دیا ہے اور اسے نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ بورڈ(‘‘این ایس ٹی ای ڈی بی’’) ، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی (‘‘ڈی ایس ٹی’’)، حکومت ہند اور حکومت اترپردیش کی حمایت حاصل ہے۔ آئی آئی ایم ایل ای آئی سی ایکسلریٹر پروگرام،  شروعاتی سرمایہ (سیڈ کیپیٹل)، کارپوریٹ سٹہ بازار( وینچر کیپیٹل) فنڈز، اسمارٹ کو-ورکنگ اسپیس، کارپوریٹ مارکیٹ تک رسائی، رہنمائی اور تربیتی پروگرام ٹیکنالوجی/مصنوعات کی کامیاب تجارتی کاری کے لیے نئے منصوبوں کو تیز رفتار اور تیز تر ترقی فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔

اس مفاہمت نامے سے فن ٹیک کے حوالے سے متنوع اقدامات پر تعاون اور اشتراک ممکن ہوگا۔ آئی آئی  ایم ایل- ای آئی سی کے ساتھ رجسٹرڈ فن ٹیک کو آئی ایف ایس سی اے  کے ریگولیٹری اور انوویشن سینڈ باکس تک رسائی حاصل کرنے اور  آئی ایف ایس سی اے(فن ٹیک انسنٹیو) اسکیم، 2022 پر لاگو کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکتی ہے۔

*************

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6941



(Release ID: 1938825) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu