امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی معیارات کے بیورو نے قومی الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا پر کیپسول کورس کے دوسرے بیچ کا ا ہتمام کیا


کورس نے الیکٹریکل سیفٹی اور سی ای اے کے ضوابط پر توجہ مرکوز کی ؛ مختلف پس منظر کے پیشہ ور افراد  نے شرکت کی

Posted On: 07 JUL 2023 7:49PM by PIB Delhi

ہندوستانی معیارات کے بیورو (بی آئی ایس ) نے   قومی تربیتی ادارہ برائے معیارسازی(این آئی ٹی ایس)، نوئیڈا میں 5سے 6جولائی 2023تک قومی  الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا 2023 پر کیپسول کورس کے دوسرے بیچ کا اہتمام کیا۔

نیشنل الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا 2023(این ای سی 2023) ایک جامع برقی تنصیبات کوڈ ہے جو بی آئی ایس  کے ذریعے تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں برقی تنصیبات کے طریقوں کو ریگولیٹ کرنے کے لیے رہنما خطوط فراہم کرنا ہے۔

کوڈ  بنیادی طور پر برقی تنصیبات کا حصہ بننے والے برقی آلات کی مختلف اشیاء کے انتخاب کے لیے اچھے طریقوں، برقی تنصیبات کی وائرنگ میں حفاظت سے متعلق سفارشات، عام حفاظتی طریقہ کار اور برقی کام میں طریقہ کار؛ اور خصوصی ماحولیاتی حالات جیسے دھماکہ خیز اور فعال ماحول کے لیے برقی آلات کے استعمال کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر پر مشتمل ہے۔

سنٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کا ضابطہ 12 (حفاظت اور برقی سپلائی سے متعلق اقدامات) ریگولیشنز 2010 برقی تنصیبات کے لیے نیشنل الیکٹریکل کوڈ کی پیروی کرنے کا حکم دیتا ہے۔

مختلف صنعتوں کی نمائندگی کرنے والے متنوع پیشہ ورانہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے 45 اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کے ساتھ، یہ کورس بہت کامیاب رہا۔ شرکاء بشمول الیکٹریکل انجینئرز، کنٹریکٹرز، آرکیٹیکٹس، سرکاری افسران اور مینوفیکچررس نے کورس کے دوران غوروفکرمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بنایا۔

کیپسول کورس کا مقصد نئے تیار کردہ نیشنل الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا 2023 کے بارے میں شرکاء کے علم کو بڑھانا ہے، جو ہندوستان میں برقی تنصیبات کے محفوظ ڈیزائن، تنصیب، انتخاب اور دیکھ بھال کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔ کورس میں کلیدی موضوعات جیسے الیکٹریکل سیفٹی، سی ای اے کے ضوابط، وائرنگ کی تنصیب کے قواعد، ارتھنگ، بجلی سے تحفظ وغیرہ کا احاطہ کیا گیا۔

***********

(ش ح ۔ اک ۔ع آ)

U -6922


(Release ID: 1938644) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu