مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
گاندھی نگر میں اربن 20 (یو 20 ) میئرل سربراہ کانفرنس کا افتتاح ہوا
400 سے زیادہ مندوبین نے گاندھی نگر میں اربن 20(یو 20 ) میئرل سربراہ کانفرنس میں شرکت کی
Posted On:
07 JUL 2023 11:19PM by PIB Delhi
اربن 20 (یو 20 ) میئرل سربراہ کانفرنس کا افتتاح 7 جولائی کو گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر بھائی پٹیل اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے کیا۔ وادی سندھ کی تہذیب سے جڑی ریاست کی شہری کاری کی بھرپور تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب پٹیل نے ریاست میں نافذ کیے جانے والے شہری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ جناب کوشل کشور نے سبز ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی کچھ پالیسیوں اور پروگراموں کی اہم جھلکیاں شیئر کیں، جن میں لائف مشن، قابل تجدید توانائی کا فروغ، ای-موبلٹی پر پالیسیاں اور سب کے لیے ہاؤسنگ، سوچھ بھارت مشن وغیرہ جیسے مشن شامل ہیں۔
احمد آباد میں ، جو کہ چھٹے یو 20 سائیکل کے لیے کرسی کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے، جی 20 ممالک کے 60 ساٹھ سے زیادہ شہروں سے سو چالیس سے زیادہ غیر ملکی شہروں کے رہنماؤں، ستر سے زیادہ قومی اور بین الاقوامی مقررین کو ان مسائل پر غور کرنے کے لیے اکٹھا کیا گیا ہے جو شہری علاقوں کو متاثر کرتے ہیں اور پائیدار شہری ترقی کے حصول کی راہ میں پیش آنے والے چیلنجوں سے نمٹتے ہیں۔ اس سربراہ کانفرنس میں تیس سے زیادہ شہروں سے ایک سو سے زیادہ ہندوستانی مندوبین نے بھی شرکت کی۔
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے ہندوستان میں شہری کاری کی تیز رفتاری کے بارے میں بات کی جہاں شہری آبادی موجودہ 450 ملین سے بڑھ کر 2050 تک تقریباً 800 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے۔جناب جوشی نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے صلاحیت سازی اور مناسب مالی وسائل کی فراہمی کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔
احمد آباد کے معزز میئر جناب کریت کمار جے پرمار نے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور یو 20 مباحثوں کے نتائج کی دستاویز کے ذریعے پائیدار اور مساوی شہری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ایک عمل پر مبنی ایجنڈے کی ضرورت پر زور دیا۔
جی 20 کے سوس شیرپا، جناب ابھے ٹھاکر نے شہری اقدامات میں نجی سرمایہ کاری کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور تیز رفتار شہری ترقی کے نتائج جیسے کم قیمت والے مکانات اور بنیادی خدمات تک رسائی کی کمی وغیرہ کے لیے اختراعی حل تلاش کرنے کے سلسلے میں کام کرنے کی شدید اور ہنگامی ضرورت کا اعادہ کیا۔ جناب ٹھاکر نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور ہندوستانی حکومت کے شمولیتی نظم و نسق اور اختراع کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
یو سی ایل جی، یو 20 اور سی 40 شہروں کے عالمی کنوینرز کے سرکردہ ایگزیکٹوز نے بھی سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ محترمہ ایملیا سیزکارسیڈو، سیکرٹری جنرل۔ یو سی ایل جی نے کہا کہ یو 20 کے مباحثے شہروں، قومی حکومتوں اور جی 20 کو امید کی کرن دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ‘‘ یو 20 صرف ایک سربراہی اجلاس نہیں ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو تبدیلی کی طرف لے جاتا ہے’’، ڈاکٹر کیون آسٹن، ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، سی 40 سٹیز، نے ہندوستانی شہروں کی طرف سے آب و ہوا اور صاف ہوا کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ شہروں کی فعال شراکت کے بغیر موسمیاتی بحران کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
میئرل سربراہ کانفرنس کے پہلے دن کے پروگرام کے دوران احمد آباد آب و ہوا کا ایکشن پلان بھی شروع کیا گیا۔ اسے آئی سی ایل ای آئی، سوئس ایجنسی برائے ترقی اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد 2070 تک کاربن کے خالص صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنا ہے اور شہروں میں بڑھتی ہوئی گرمی، سیلاب اور قدرتی وسائل کی کمی جیسے چیلنجوں سے نمٹنا ہے۔
*************
( ش ح ۔ س ب ۔ رض (
U. No.6916
(Release ID: 1938609)
Visitor Counter : 94