خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
عوامی تعاون اور بچوں کی ترقی کے قومی انسٹی ٹیوٹ (این آئی پی سی سی ڈی) نے گواہاٹی کے این آئی پی سی سی ڈی علاقائی مرکز میں ون اسٹاپ سینٹرز اور شیلٹر ہومس/خواتین ہیلپ لائن کے عہدیداروں کے لئے ’پریشان حال خواتین کی کونسلنگ اور نفسیاتی سماجی دیکھ بھال‘ پر تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا
Posted On:
07 JUL 2023 7:30PM by PIB Delhi
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (این آئی پی سی سی ڈی) نے 4 سے 6 جولائی 2023 کو ون اسٹاپ سینٹرز(او ایس سیز) اور شیلٹر ہومز/خواتین کی ہیلپ لائن کے کام کرنے والوں کے لیے 'پریشانی کا شکار خواتین کی نفسیاتی سماجی دیکھ بھال اور مشاورت' پر ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ یہ تربیتی پروگرام گواہاٹی کے این آئی پی سی سی ڈی علاقائی مرکز میں کیا گیا۔
ون۔ا سٹاپ سینٹرز(او ایس سیز) کا مقصد کام کی جگہوں، کمیونٹی کے اندر ، پرائیویٹ اور عام مقامات پر تشدد سے متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے ۔ ملک بھر میں ون اسٹاپ سینٹرز، مصیبت میں گھری خواتین کو پولیس، طبی اور قانونی مشاورت سمیت مربوط خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

*******
ش ح ۔ح ا۔ ف ر
U. No.6917
(Release ID: 1938600)
Visitor Counter : 92