صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ممتاز سابق طلباء/ معاونین کے ایک گروپ نے صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات کی


تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے اور معاشرے میں نابرابری کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے: صدر جمہوریہ مرمو

Posted On: 10 JUL 2023 8:54PM by PIB Delhi

ممتاز سابق طلباء/ معاونین کے ایک گروپ نے وزیٹرس کا نفرنس  2023 کے موقع پر آج شام (10 جولائی  2023) راشٹر پتی بھون میں صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی  مرمو سے ملاقا ت کی ۔

بات چیت کے دوران صدر جمہوریہ نے تعلیم اور سماج میں بہتری کے مقصد سے  معاونین کے تعاون کے لئے ان کی ستائش  کی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سماج میں نابرابری کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔  انہوں نے کہا کہ دولت کو معاشرے اور ملک کی بہتری کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے ا س بات پرزور دیا کہ ہمارے معاشرے اور ملک نے  کسی نہ کسی  صورت میں  ہماری کامیابی  میں تعاون کیا ہے،اس لئے  ہمیں  یہ قرض  سماج کو ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ انہیں  یہ بات جان کر خوشی ہوئی کہ معاونین کسی  جبر کے بغیر  معاشرے کی بہبود کے لئے  پُر خلوص طریقے سے عطیہ دے رہے ہیں۔ انہوں  نے خواہش ظاہرکی کہ وہ  اپنی گرانقدر کوششوں کو جاری رکھیں۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ انہیں  خاص  طور پر ایسے لوگوں کے ساتھ مل کر فخر ہوتا ہے ،جو تعلیم  اور عوام کی صحت  کو بہتر بنانے کے لئے بے  لوث  طریقے سے عطیات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ لو گ  ایک عظیم کام کررہے ہیں۔

انڈیگو ائیر لائن کے شریک بانی جناب راکیش گنگوال   ، یم چائنا  کے سابق سی ای او  جناب مکتیش  پنت  ،  مائند ٹری  کے  شریک بانی جناب سبروتو باگچی  ،  ایکسل انڈیا کے شریک بانی اور شراکتدار  پرشانت  پرکاش  ، کے پوائنٹ ٹکنالوجیز کے  شریک بانی اور چیئر مین جناب شری دھر شکلا، سائٹئس  ٹیک کے شریک بانی اور سی ای او رضوان کوئتا ، آئی وی کیپ وینچر س  ایڈوائزر پرائیویٹ لمٹیڈ کے بانی اور منیجنگ پارٹنر جناب وکرم  گپتا ، ٹی ٹی کے پریسٹیج  کے چیئر مین  ٹی ٹی جگناتھن ، انعام  کے شریک بانی  اور  فلیم یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنر  جناب نمیش  شاہ  ،  ایچ سی ایل ٹکنالوجیز کی چئیر پرسن اور  شو ندار یونیورسٹی کی ٹرسٹی  محترمہ روشنی ندال   اور پیرامل گروپ   کےچیئر مین  جناب اجے پیرامل  نے  اپنی  اہلیاؤں  / شوہروں کے ساتھ  اس بات چیت میں شرکت کی ۔

****

ش ح۔و ا۔ رم

U-6908


(Release ID: 1938588) Visitor Counter : 98


Read this release in: English , Hindi , Punjabi