عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے سری نگر میں کمیونی کیشن کے مرکزی بیورو سی بی سی کی ملٹی میڈیا نمائش کاافتتاح کیا

Posted On: 10 JUL 2023 7:54PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر  مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر ، عملے عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اورخلا کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج سری نگر میں مواصلات کے سینٹرل بیورو (سی بی سی) کی ملٹی میڈیانمائش  کا افتتاح کیا۔ 5 دن تک چلنے والی نمائش 14 جولائی 2023 تک ایس پی ماڈل ہائر سکنڈری اسکول میں جاری رہے گی، جس میں سیوا  سشاشن  اورغریب کلیان کے 9 سال کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ 2014 سے پہلے ہندوستان بدعنوانی کے لئے  مشہور ہوگیا تھا، جس کا عوام خاص کر نوجوانوں پر منفی اثر پڑا۔ وزیر اعظم یکسر تبدیلی کی شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں، اورانہوں نے کامیابی کے ساتھ اس مایوسی کوپر امیدی کی فضا میں تبدیل کردیا ہے اور ہندوستان کو  عالمی برادری میں ایک چمکتی ہوئی مثال کے طور پر پیش کیا ہے  ا ور ا سے ایک نمایاں پوزیشن دلائی ہے ۔

کووڈ عالمی وبا کے دوران  بین الاقوامی برادری نے اس بحران سے موثر ڈھنگ سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کی صلاحیت کے بارے میں خدشات ظاہر کئےگئے لیکن ہندوستان نہ صرف اس عالمی وبا سے بخوبی طور پرنمٹا بلکہ  اس نے اپنی ویکسین تیار کرکے ایک لیڈر کی حیثیت سے اپنی پہچان بنائی ۔

تعلیمی اداروں میں نمائش کااہتمام کرنےکےلئے مواصلات کے سینٹرل بیورو کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ  پہلے میرا یہ یقین تھاکہ ہم اپنے نوجوانوں کو کچھ دینے میں کامیاب نہیں ہوپائے ہیں لیکن   وزیراعظم کی قیادت میں اقدامات کے ذریعہ اسٹارٹ ا پس کے ابھرنے  کے ساتھ نوجوان  اب ایک  تابناک مستقبل دیکھ سکتے ہیں ۔

اچھی حکمرانی کے لئے طے کئےگئے پیمانے کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ شہریوں کو فراہم کردہ فوائد  پہنچانے کے دوران کسی مذہب ، نسل، ذات، رنگ  یا سیاسی مصلحت سے وابستگی کو ملحوظ نہیں رکھاگیاہے ۔ آشا ورکرز اس حقیقت سے یہاں بخوبی اندازہ لگاتے ہیں کہ ہم نے اس طرح کے امتیاز پر کامیابی کےساتھ قابو پایا ہے ۔ ثقافت  خاص طور پر سیاسی کلچر میں تبدیلی ، حکمرانی کے سابقہ 9 برسوں کے دوران ایک واضح ثبوت رہا ہے۔

بنیادی سطح پر حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندرسنگھ  نے ایل پی جی کی تقسیم، مختلف حکومت کی اسکیموں کے تحت بیت الخلا کی تعمیر کی مثالیں پیش کیں جس سےدیہی علاقو ں میں ایک خاطر خواہ سماجی تبدیلی آئی ہے ۔ ہماری انتھک کوششوں کا مقصد عوام کی زندگی  براہ راست  اثر ہواہے ۔ ہم نےعام  آدمی کے ساتھ خوشگوار رشتے قائم کئے ہیں اور اعتماد کی فضا قائم کی ہے ۔ ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہاکہ یہ رشتہ مستقبل میں مضبوط اور پا ئیدار ہوگا۔

ڈاکٹر سنگھ نے اسکیموں  ا وراقدامات سے فائدہ حاصل کرنے پر زور دیا اور کہاکہ تمام شہریوں کو ان اسکیموں کافائدہ اٹھانا چاہئے جو عوام کی مجموعی ترقی کے لئے ہندوستان کی حکومت کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں سرگرمی سے شرکت اوران کااستعمال کرکے ہم  اپنے ملک کی مجموعی ترقی اور خوشحالی  میں تعاون  دیتے ہیں ۔

مواصلات  کے سینٹرل بیورو کے ذریعہ 5 روزہ مربوط کمیونیکیشن اور رسائی کا پروگرام  ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس میں عوامی خدمات، اچھی حکمرانی اور محروم لوگوں کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں گزشتہ 9 سا ل کے عرصے کی غیر معمولی حصولیابیوں کو نمایاں کیا جائے گا۔

*******

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.6909



(Release ID: 1938583) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi