وزارت دفاع
ہندوستانی فضائیہ کا فلائنگ دستہ باستیل ڈے فلائی پاسٹ میں شرکت کے لیے فرانس روانہ
Posted On:
07 JUL 2023 5:11PM by PIB Delhi
چار رافیل لڑاکا طیاروں، دو سی- 17 گلوب ماسٹرز اور 72 آئی اے ایف اہلکاروں کا ایک فلائنگ دستہ آج فرانس کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ باستیل ڈے پر آئی اے ایف کے فضائی واریئرز کی طرف سے فلائی پاسٹ اور مارچ کیا جائے گا جو کہ خصوصی طور پر ایئر پاور کے میدان میں دونوں ممالک دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ بہت سے ہندوستانیوں مثلاً ویلنکر، شیو دیو سنگھ، ایچ سی دیوان اور جمبو مجمدارنے دونوں عالمی جنگوں کے دوران فرانس کے آسمانوں پر لڑائی میں شرکت کی تھی۔ جمبو مجمدار جیسے کچھ ہندوستانیوں کو دوسری جنگ عظیم کے آخری مرحلے کے دوران، فلائز گیپ پر، ان کی بہادرانہ کارروائی کے لیے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
ہندوستانی فضائیہ نے اورگن سے شروع ہونے والے متعدد فرانسیسی طیارے بھی چلائے ہیں۔ اس کے بعد لڑاکا طیارے جیسے بریگیڈ الیز، مسٹیئر آئی وی اے، سیپیکیٹ جیگوار، میراژ 2000 اور اب رافیل طیارے آئے۔ا یلوٹے III اور لاما جیسے ہیلی کاپٹر ہندوستان کو خاص طور پر ہمالیہ کے دور دراز علاقوں میں بروقت خدمات فراہم کرتے رہتے ہیں۔ درحقیقت، آئی اے ایف کے مارچنگ دستے کی کمان اسکواڈرن لیڈر سندھو ریڈی کر رہی ہیں، جو کہ ایک ماہر ہیلی کاپٹر پائلٹ ہیں۔ انہوں نے اپنی خدمت میں بڑے پیمانے پر ا یلوٹے III ہیلی کاپٹر بھی اڑائے ہیں۔
ایکس ڈیزرٹ نائٹ، گروڑ اور اورین جیسی اڑان کی مشقوں کے دوران دونوں فضائی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ آئی اے ایف کا رافیل طیارہ، ایف اے ایس ایف کے ساتھ پروازکرتا ہوا اس اسٹریٹجک دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے اور زمین کے ساتھ ساتھ فضا میں پختہ ہوتی جارہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6843
(Release ID: 1938048)
Visitor Counter : 106