سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تحقیق اور اختراع سے متعلق پہل کے جی -20  اجتماع (آر آئی آئی جی) کی میٹنگ کے مندوبین نے آئی آئی ٹی بامبے کا مطالعاتی دورہ کیا

Posted On: 06 JUL 2023 7:51PM by PIB Delhi

جی-20 کے تحقیق سے متعلق وزرا کی  میٹنگ (آرایم ایم) پروگرام کے  ایک حصے کے طور پر، تحقیق اور اختراع سے متعلق پہل کے جی -20 کے اجتماع   (آرآئی آئی جی ) کی میٹنگ کے مندوبین نے آج (6 جولائی 2023) آئی آئی ٹی بامبے کا مطالعاتی دورہ کیا۔

مندوبین کا استقبال ،آئی آئی ٹی  بامبے کے ڈائرکٹر پروفیسر ایس سدرشن اور  سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  محکمہ کے (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری ڈاکٹر سریوری چندر شیکھر نے کیا۔ پروفیسر ایس سدرشن نے آئی آئی ٹی کا ایک جائزہ پیش کیا، پروفیسر اپیندر بھنڈارکر نے آر اینڈ ڈی  ماحولیاتی نظام  کے بارے میں بات کی  جبکہ  پروفیسر عاصم تیواری نے آئی آئی ٹی بامبے  میں انٹرپرینیورشپ اور اختراعی ماحول کے بارے میں بات کی، اس کے بعد مندوبین کے ساتھ بات چیت کا  ایک مختصر اجلاس ہوا۔ انہیں ادارے میں تحقیق، اختراعات اور ٹیکنالوجی کے انکیوبیشن اور بنیادی ڈھانچے  کی سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

مندوبین نے  آئی آئی ٹی –بامبے  کی طرف سے لگائے گئے مختلف نمائشی بوتھس کا بھی دورہ کیا جس میں انسٹی ٹیوٹ کے مختلف شعبوں اور مراکز کی طرف سے تیار کردہ اختراعات اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی گئی تھی۔

*****

U.No:6830

ش ح۔ش م۔س ا




(Release ID: 1937899) Visitor Counter : 130


Read this release in: English , Hindi , Marathi