وزارت دفاع

وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں وزارت دفاع کی دن بھر چلنے والی ’ چنتن شیور‘ کی صدارت کی


گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ کے فروغ، سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود، مسلح افواج میں مزید اصلاحات اور دیگر تحقیقی اداروں کے ساتھ ڈی آر ڈی او کے زیادہ اشتراک کے لیے کئی اختراعی تجاویز سامنے آئیں

Posted On: 06 JUL 2023 6:35PM by PIB Delhi

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 06 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں وزارت دفاع کے ایک روزہ 'چنتن شیور' کی صدارت کی تاکہ گھریلو دفاعی مینوفیکچرنگ میں زیادہ سے زیادہ دیسی ٹیکنالوجی کو  بڑھایا جا سکے، بہتر صحت اور پنشن خدمات فراہم کی جا سکیں اور سابق فوجیوں کی بحالی کی جا سکے۔  ڈی آر ڈی او کے زیادہ تعاون کو فروغ دینے، کارکردگی کا آڈٹ، وزارت دفاع کے کام کاج میں زیادہ اثرپزیری لانا اور مختلف اداروں کے مستقبل کا روڈمیپ بنانے سے متعلق کئی اختراعی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

وزیردفاع نے دن بھر  چلنے والے صلاح و مشورے میں پورے دن حصہ لیا جو چھ  اجلاس پر مشتمل تھا، جس میں محکمہ دفاع (ڈ ی او ڈی)، محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) ،  وزارت دفاع (مالیات) ، فوجی امور کے محکمے (ڈی ایم اے) ، سابق فوجیوں کے فلاح و بہبود کا محکمہ (ڈی ای ایس ڈبلیو ) ، دفاعی تحقیق اور ترقی کا ادارہ  (ڈی آر ڈی او ) کا احاطہ کیا گیا ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت   جناب اجے بھٹ، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، دفاعی سیکریٹری  جناب گریدھر ارمانے، سیکریٹری (سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود) جناب وجے کمار سنگھ، سیکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین۔ ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت اور وزارت دفاع کے دیگر تمام رینک کے سول اور فوجی افسران  نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔

ہر محکمے کی طرف سے پریزنٹیشنز پیش کی گئیں جس کے بعد واضح اور آزادانہ خیالات کا تبادلہ ہوا۔

میٹنگ کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا: "آج دن بھر جاری رہنے والے 'ایم او ڈی چنتن شیویر' کے دوران وسیع بات چیت ہوئی۔ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور ہمارے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ٹائم باؤنڈ ایکشن پلان تیار کریں اور 15 دنوں کے اندر ایکشن ٹیکن رپورٹ پر پریزنٹیشن دیں۔

وزیر دفاع نے ہدایت دی کہ مختلف مسائل پر تفصیلی کارروائی کی رپورٹ   پندرہ دن کے اندر پیش کی جائے تاکہ ان بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

************

ش ح۔ح ا         ۔ م  ص

 (U:  6828 )



(Release ID: 1937892) Visitor Counter : 101


Read this release in: English , Hindi