عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی وی کےسکریٹری، سری نواس نے آج نیشنل ای گورننس سروس ڈیلیوری اسیسمنٹ (این ایس ڈی اے) پورٹل www.nesda.gov.in کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا

Posted On: 06 JUL 2023 5:59PM by PIB Delhi

ڈی اے آر پی جی نے شہریوں کے نقطہ نظر سے، موجودہ ای-گورننس سروس ڈیلیوری طریقہ کار کی گہرائی اور تاثیر کی پیمائش کرنے کے مجموعی مقصد کے ساتھ، این ای ایس ڈی اے فریم ورک تیار کیا ہے۔ یہ فریم ورک، اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ سروے کے آن لائن سروس انڈیکس (او ایس آئی) پر مبنی، ہندوستانی وفاقی ڈھانچے اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ای-گورننس کے منظر نامے کے لیے، اپنی مرضی کے مطابق تیار گیا ہے۔ ڈی اے آر پی جی،دو سال کی بنیادپر این ای ایس ڈی اے مطالعہ کرتا ہے۔ یہ مطالعہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کا جائزہ لیتا ہے اور مرکزی وزارتوں کو ای-گورننس خدمات کی فراہمی کی تاثیر پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ این ای ایس ڈی اے متعلقہ حکومتوں کو، شہریوں پر مبنی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے لیے ملک بھر میں بہترین عوامل کا اشتراک کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OI0T.jpg

محکمہ نے کامیابی کے ساتھ این ای ایس ڈی اے مطالعہ کے 2 ایڈیشن جاری کیے ہیں، یعنی این ای ایس ڈی اے 2019 اور این ای ایس ڈی اے 2021 دونوں مطالعات نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای خدمات میں نمایاں اضافہ دکھایا ہے۔ اس نے ای-سروسز کی ترسیل کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی ظاہر کیا ہے جو سنگل سائلو ڈپارٹمنٹل پورٹلز سے مربوط/سنٹرلائزڈ پورٹلز میں منتقل ہو رہا ہے۔

این ای ایس ڈی اے مطالعہ کے آخری 2 ایڈیشنوں کی وجہ سے، ملک کے ای گورننس کے منظر نامے میں بہتری کا خلاصہ درج ذیل اہم نکات میں کیا جا سکتا ہے۔

· ای سروس ڈیلیوری میں اضافہ

· ای خدمات کی فراہمی کے لیے مربوط/مرکزی پورٹلز کے استعمال میں اضافہ

· تشخیص کے پیرامیٹر کے اسکور میں بہتری

این ای ایس ڈی اے 2021 میں، تمام ریاستوں اور مرکز کےزیر انتظام علاقوں میں 1400 خدمات کا اندازہ لگایا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 872 تھی، جو کہ 60فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ مطالعہ کے دوران کئے گئے ملک گیر شہری سروے کے 74 فیصد جواب دہندگان نے کہا تھا کہ وہ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ ای خدمات سے مطمئن ہیں۔ مالیہ اور مقامی حکمرانی اور یوٹیلیٹی خدمات کے شعبوں کی ای سروسز، شہریوں کے ذریعہ سب سے زیادہ استعمال کی گئیں۔
اب، این ای ایس ڈی اے 2023پورٹل کے آغاز کے ساتھ، ڈی اے آر پی جی نے مطالعہ کے تیسرے ایڈیشن کے سفر کا آغاز کیا ہے- این ای ایس ڈی اے 2023کے فریم ورک میں عصر حاضر کے شہریوں کی ضرورت ، عالمی ڈیجیٹل حکومتی رجحانات اور اقوام متحدہ کے ای۔ گورنمنٹ سروے اسٹڈیز کے مطابق نظر ثانی کی گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PD80.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003H4WJ.jpg

کے مطابق نظر ثانی کی گئی ہے 2023 فریم ورک میں اضافے کو درج ذیل جہتوں کے تحت تجویز کیا گیا ہے:

  1. پورٹل کوریج: این ای ایس ڈی اے کے دوران جانچے گئے تمام سرکاری پورٹلز کو دو زمروں میں درجہ بندی کیا گیا ہے، یعنی (i) ریاست، مرکزکےزیر انتظام علاقی، مرکزی وزارتی پورٹل اور (ii) ریاست، مرکز کے زیر انتظاعلاقے، مرکزی وزارت خدمات کے پورٹل۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد شہروں میں رہ رہی ہے، اس لئےزیادہ سے زیادہ لوگ مقامی طور پر عوامی خدمات تک رسائی حاصل کریں گے۔ لہٰذا، یہ ضروری ہے کہ شہری سطح پر موجودہ اور مستقبل کے شہریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مضبوط ای-گورنمنٹ قائم کی جائے۔ لہٰذا این ای ایس ڈی اے 2023 فریم ورک سٹی پورٹل یعنی متعلقہ سٹی/شہری مقامہ اداروں کے آفیشل پورٹل کا جائزہ لے کر شہر کی سطح پر ای-گورنمنٹ کی پختگی کا جائزہ لے گا، جو شہری اور شہر کے دیگر شراکت داروں کے ذریعہ فراہمکی جا رہی خدمات تک معلومات کی سنگل ونڈو تک رسائی اور خدمات کے لنکس فراہم کرتا ہے۔
  2. فوکس سیکٹرز اور لازمی سروسز کوریج: این ای ایس ڈی اے فریم ورک، سات شعبوں میں جی2سی اور جی2بی خدمات کا احاطہ کرتا ہے، جیسے فنانس، لیبر روزگار، تعلیم، مقامی حکمرانی کی یوٹیلیٹی خدمات، سماجی بہبود (صحت، زراعت، ہوم سیکیورٹی سمیت)، ماحولیات (بشمول آگ) اور سیاحت کے شعبے۔ این ای ایس ڈی اے 2023 کا فریم ورک، نقل وحمل اور عوامی شکایات کے اضافے کے ساتھ، مرکوز شعبوں پر توسیع کی تجویز کرتا ہے۔ اس کے مطابق ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے تحت، اضافی لازمی خدمات تجویز کی گئی ہیں۔ این ای ایس ڈی اے 2023 میں، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح پر اضافی 5 لازمی خدمات اور مرکزی وزارت کی سطح پر 12 خدمات کا جائزہ لیا جائے گا۔ این ای ایس ڈی اے 2023میں، ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے کل 59 لازمی خدمات کا جائزہ لینے کی تجویز ہے اور 21 مرکزی وزارتوں/محکموں کا احاطہ کرتے ہوئے 37 خدمات کا جائزہ لیا جانا ہے۔
  3. تشخیص کے پیرامیٹرز: این ای ایس ڈی اے، کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور اسےعالمی ڈیجیٹل حکومتی رجحانات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے، اس میں تین اضافی تشخیصی پیرامیٹرز شامل کرنے کی تجویز ہے، یعنی اوپن گورنمنٹ ڈیٹا (او جی ڈی)، ای-شراکت، اور لیویریجنگ ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیاں۔

این ای ایس ڈی اے2023 پورٹل، ریاستوں، مرکز کےزیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں کے ذریعہ فراہم کردہ آن لائن ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ایک آلہ کے طور پر کام کرے گا۔

*****

U.No.6820

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1937838) Visitor Counter : 103


Read this release in: Telugu , English , Hindi