امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے وزرائے خوراک کی قومی کانفرنس میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی تعریف کی۔ عوام کی خدمت کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت  کو اُجاگر کیا


 جناب گوئل نے نئے شوگر-ایتھنول پورٹل کا آغاز کیا

Posted On: 05 JUL 2023 7:09PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم، تجارت اور صنعت اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اناج کی خریداری اور تقسیم کے لیے ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ۔ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت ہندوستان کی  حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دہلی میں محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم(ڈی ایف پی ڈی) کے زیر اہتمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے خوراک کی قومی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیر موصوف نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی کہ وہ مرکزی حکومت کے پاس واجبات پر اپنے زیر التواء دعوے جلد سے جلد جمع کرائیں تاکہ ان کا جلد از جلد تصفیہ کیا جا سکے۔

اس کانفرنس کو مرکزی وزرائے مملکت برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی اور شری اشونی کمار چوبے ، 17 خوراک کے وزراء اور 35 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران اور محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم، حکومت ہند کے افسران نے شرکت کی ۔

پریزنٹیشن میں، محکمہ نے غذائی اجناس کی خریداری کے عمل کے پیمانے، اور اس میں اصلاحات پر روشنی ڈالی جو کہ غذائی تحفظ اور غذائی اجناس کی مقامی قیمتوں میں استحکام فراہم کرنے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

کانفرنس کے دوران جناب پیوش گوئل نے ایک نیا شوگر-ایتھنول پورٹل بھی لانچ کیا۔

کانفرنس کے ایک حصے کے طور پر خودکار ملٹی کموڈٹی گرین ڈسپنسنگ مشین،اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (یو این- ڈبلیو ایف پی) کے ذریعہ تیار کردہ ‘انا پورتی’ کا ایک مظاہرہ  اور اناج کے معیار کی خودکار جانچ کے لیے تیار کردہ اناج کا تجزیہ کرنے والی خود کار مشینوں کی نمائش  کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، کانفرنس کے  پہلو بہ پہلو   جوار کی مختلف مصنوعات کی نمائش پر مشتمل باجرا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس کے پہلے نصف حصے  کے دوران موٹے اناج کی خریداری کو بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسے وضع کیا گیا۔ موٹے اناج/جوار پر یہ کلیدی اہمیت کی  توجہ استفادہ کنندگان کی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے وسیع مقصد کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 2023-2024 میں کل 26.14 لاکھ میٹرک ٹن(ایل ایم ٹی) موٹے اناج کی خریداری کی جائے گی، جبکہ متوقع تقسیم 22.31  لاکھ میٹرک ٹن(ایل ایم ٹی) ہوگی۔

کانفرنس کے دوران جن دیگر اہم موضوعات پر بڑے پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں یکسانیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے خریداری مراکز کی درجہ بندی، پردھان منتری غریب کلیان انّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)  کا موثر نفاذ، اسمارٹ –۔ اناج کی خریداری اور تقسیم کے مکمل کمپیوٹرائزیشن کے لئے پی ڈی ایس اسکیم کا اختتام سے آخر تک نفاذ ، فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس) کی تبدیلی، اندرون ریاست تقسیم میں شامل فاصلے کو کم کرنے کے لیے راستے کے بھرپور استفادے کے مطالعےکے نفاذ کے لیے ایکشن پلان، موٹے اناج/جوار کی تقسیم کے ذریعے فوڈ ٹوکری میں تنوع شامل ہیں۔

مزید برآں، مختلف موضوعات پر کراس لرننگ کو فروغ دینے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے بہترین طریقوں کو دکھایا گیا جن میں اتر پردیش کے ذریعے منریگا فنڈز کے ذریعے ماڈل ایف پی ایس کی تعمیر، آسام کی طرف سے ای۔کے وائی سی اور راشن کارڈ کی نقل، گجرات کی طرف سے سپلائی چین آٹومیشن اور معیار  آندھرا پردیش کی طرف سے چاول کی  تقویت بخشی  کی یقین دہانی شامل ہیں ۔

*************

 

( ش ح ۔ س ب ۔ رض (

U. No.6795



(Release ID: 1937672) Visitor Counter : 107