شہری ہوابازی کی وزارت

ممبئی ہوائی اڈے  کی صلاحیت کو فروغ دیاگیا - ٹرمینل 2 پر سیکیورٹی چیک حدود میں توسیع کی گئی


مربوط پری ایمبارکیشن سیکیورٹی چیک (پی ای ایس سی) کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے

گنجائش کی یہ اضافی سہولت مسافروں کے لیے انتظار کے وقت  میں کمی کو یقینی بنائے گی

اس سے عمل کی صلاحیت میں اضافہ  ہوگا، انتظار کے اوقات  میں کمی آئے گی اور مسافروں کو ایک ہموار تجربہ فراہم ہوگا

Posted On: 05 JUL 2023 7:05PM by PIB Delhi

ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کےٹرمینل پر حفاظتی چیک پوائنٹ ایریا (ایس سی پی) کے  پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کی توسیع اور اپ گریڈیشن  کا کام مکمل ہو گیا ہے جس سے گنجائش کو بڑھانے کے لیے اضافی جگہ پیدا ہو گئی ہےاوار اس کے نتیجے میں انتظار کے وقت میں کمی آئی ہے اور مسافروں کی سہولت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہری ہوابازی اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کی 3 مرحلوں میں توسیع اور اپ گریڈیشن کے کام کو مکمل کرنے کی ہدایت دی تھی جس میں پہلا مرحلہ کے کام کو 31 مارچ 2023 کوجبکہ دوسرے مرحلہ کے کام کو 30 جون 2023 کو مکمل کیا جا چکا ہے۔توسیع کے اس عمل نے ٹرمینل کی گنجائش بڑھانے کے لیے اضافی جگہ بنائی ہے، مسافروں کے لیے سہولت کو یقینی بنایا ہے اور اس طرح بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔

عالمی کووڈ-19 وبا کے خلاف بھارت کے شہری  ہوا بازی کے شعبے کی طرف سے کی جانے والی بحالی اور لچک کے سبب ، ملک میں یومیہ مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ دیکھا گیاہے اور اس کے نتیجے میں ایک پرامید بھارت کی تشکیل ہوئی ہے جو پرواز کرنا چاہتا ہے اور اڑنے کے لیے تیار ہے۔ اس مطالبے کے  نتیجے میں ،ایم آئی اے ایل نے شہری ہوابازی کی وزارت اوربی سی اے ایس کے ساتھ مشاورت سے چھترپتی شیواجی کے ٹرمینل 2 پر مسافروں کے تجربے اور سفر میں آسانی کو بڑھانے کی خاطر اپنی نوعیت کی پہلی مربوط  ایس سی پی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے کے لیے  مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ (سی ایس ایم آئی اے)، ممبئی  کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔اہمیت کے حامل اس اقدام کو پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانے، انتظار کے اوقات کو کم کرنے اور مسافروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کام کا پہلا مرحلہ ستمبر 2022 میں شروع  کیا گیا تھا اور تین مراحل میں انجام دئے جانے والے اس کام کےدومراحل کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جاچکا ہے اور اس کے مطلوبہ نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔

تجربے کو مزید بڑھانے کے لیے،سی ایس ایم آئی اے نے مسافروں کی رہنمائی  کرنے والے افراد کو تعینات کیا ہے اور بزرگ شہریوں، بچوں/بچوں والے مسافروں، اور خاص طور پر معذور مسافروں کے لیے ترجیحی راستے فراہم کیے ہیں۔

اس سلسلے میں ایم آئی اے ایل کی طرف سے کی گئی پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے، شہری ہوابازی اور اسٹیل کے وزیر، جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا، ’’مسافروں کا اطمینان ہمیشہ سے ہماری ترجیح رہا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ نجی ہوائی اڈے کے آپریٹرز سب کے لیے پریشانی سے پاک  ہوائی سفر کو آسان بنانے کے لیے ہمارے مینڈیٹ میں مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ایم آئی اے ایل نے یہ اضافی جگہ بنا کر بہت اچھا کام کیا ہے جس سے گنجائش میں اضافہ ہوا ہے اور مسافروں کو سہولت  حاصل ہوئی ہے ۔ اس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کی تکمیل کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہم  اپنےلوگوں کو بہترین خدمات فراہم  کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

توسیع سے پہلے: ایف اینڈ بی اور ریٹیل کا انہدام

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022WNI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IAG2.jpg

 

توسیع کے بعد: اضافی قطار لگانے کی جگہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00334RK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005K0P3.jpg

 

***********

ش ح ۔  ش م - م ش

U. No.6794



(Release ID: 1937666) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Marathi , Hindi