وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

جاپان- انڈیا سمندری مشق 2023 (جے آئی ایم ای ایکس 23)

Posted On: 05 JUL 2023 6:41PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ کی میزبانی میں دو طرفہ جاپان- انڈیا سمندری مشق 2023  (جے آئی ایم ای ایکس 23) کے ساتویں ایڈیشن کا   5 سے 10 جولائی 2023 تک وشاکھاپٹنم میں / اس کے باہر اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ ایڈیشن  کا اہتمام  سال 2012 میں شروع کئے جانے کے بعد سے جے آئی ایم ای ایکس کی 11 ویں سالگرہ کے موقع پر  کیا جارہا ہے۔

اس مشق میں جاپان میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس (جے ایم ایس ڈی ایف) کی یونٹس  ریئر ایڈمرل  نیشیاما تاکاہیرو، کمانڈر ایسکارٹ فلوٹیلا ون  اور ہندوستانی بحریہ کے جہاز  ریئر ایڈمرل گرچرن سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کی کمان میں شرکت کر رہے ہیں۔

جے آئی ایم ای ایکس 23  میں آئی این ایس دہلی ، انڈیا کی  پہلی ملک کے اندر  تیار کی گئی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر، آئی این ایس کامورٹا کی ملک کے اندر  تیار  ڈیزائن کی گئی اینٹی سب میرین وارفیئر کارویٹ، فلیٹ ٹینکر آئی این ایس  شکتی، ایک آبدوز، میری ٹائم گشتی طیارہ  پی8 آئی  اور ڈورنیر شپ بورن  ہیلی کاپٹر اور فائٹر طیارہ کی شرکت ہوگی۔

یہ مشق چھ دنوں میں دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی - وشاکھاپٹنم میں ہاربر فیز جس میں پروفیشنلز، کھیلوں اور سماجی بات چیت  شامل ہیں، اس کے بعد، دونوں بحری افواج مشترکہ طور پر سمندر میں اپنی جنگی صلاحیتوں کو نکھاریں گی اور سطح، ذیلی سطح اور فضائی  ڈومینز میں پیچیدہ ملٹی ڈسپلن آپریشنز کے ذریعے باہمی تعاون کو بہتر بنائیں گی۔

برسوں کے دوران دائرہ کار اور پیچیدگی میں اضافہ کرنے کے بعد، جے آئی ایم ای ایکس 23 ایک دوسرے کے بہترین طریقوں سے سیکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور آئی این  اور جے ایم ایس ڈی ایف کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں میری ٹائم سیکورٹی کے سلسلے میں  اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرنے کے لیے آپریشنل بات چیت  کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 6792


(Release ID: 1937622) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi