جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

بجلی  اور نئی و قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کل نئی دلّی میں گرین ہائیڈروجن  پر بین الاقوامی کانفرنس ( آئی سی جی ایچ2023) کا افتتاح کریں گے


تین  روزہ کانفرنس  میں گرین ہائیڈروجن ماحول کے قیام اور گرین ہائیڈروجن کے ذریعے کاربن کے اخراج کے خاتمے کے عالمی اہداف کے حصول کی کوشش  کی جائے گی

Posted On: 04 JUL 2023 6:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند  پوری گرین ہائیڈروجن ویلیو چین میں ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی اور حالیہ ترقی پر تبادلۂ خیال کے لیے  عالمی سائنسی، پالیسی، علمی اور صنعتی لیڈروں کو یکجا کرنے کے لیے 5 سے 7 جولائی ، 2023 ء کے دوران  نئی دلّی کے وگیان بھون میں گرین ہائیڈروجن پر ایک بین الاقوامی کانفرنس  ( آئی سی جی ایچ – 2023 )  کا انعقاد کر رہی ہے  ۔ یہ کانفرنس سیکٹر کے  فریقوں کو اس سیکٹر میں ابھرتے ہوئے  سبز ہائیڈروجن  کے منظر نامے اور جدت پر مبنی حل تلاش کرنے کے قابل بنائے گی، اس طرح اس شعبے کے پائیدار ماحولیاتی نظام کو تقویت ملے گی۔

کانفرنس کا اہتمام نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، سائنس اور صنعتی تحقیق کی کونسل اور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر کے دفتر کے اشتراک سے  بھارتی صنعتوں کی کنفیڈریشن  ( سی آئی آئی ) کے تعاون سے کیا ہے۔

 

بجلی اور نئی و قابل تجدید توانائی  کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ کل 5 جولائی ، 2023 ء کو نئی دلّی میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی کی موجودگی میں کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔   پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر  ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن؛  ایٹمی توانائی  اور خلاء کے  وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کے سود؛ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے سکریٹری جناب بھوپندر ایس بھلاّ؛  ہنر مندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر اتل کمار تیواری؛  بجلی کی وزارت کے سکریٹری   جناب پنکج اگروال؛  سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل اور  سائنسی اور صنعتی تعلقات ( ڈی ایس آئی آر ) کے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر این کلاسیلوی ؛  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب ٹی کے راما چندرن اور اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا  ، اُن سینئر سرکاری عہدیداروں میں شامل ہیں ، جو کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

کانفرنس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ ہم کس طرح ایک گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام قائم کر سکتے ہیں اور گرین ہائیڈروجن کے ذریعے  کاربن کے اخراج کے خاتمے کے عالمی اہداف کو پورا کرنے کے لیے ایک  منظم طریقۂ کار کو فروغ دے سکتے ہیں۔ ہائیڈروجن کی پیداوار، ذخیرہ کرنے ، ترسئل اور اس کے استعمال  جیسے معاملات پر  مخصوص تحقیقی تبادلۂ خیال کے علاوہ ، کانفرنس میں ، اس شعبے میں گرین فائنانسنگ، انسانی وسائل کی ترقی اور اسٹارٹ اَپ اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ کانفرنس اس شعبے میں بین الاقوامی بہترین طریقۂ کار سے اشتراک اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گی ۔

کانفرنس کی ویب سائٹ یہاں دیکھیں: https://icgh.in۔  یہاں کانفرنس کا بروشر اور فلائر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

کانفرنس میں منعقد ہونے والی مختلف مکمل بات چیت، ماہرین کے پینل کے مباحثے اور تکنیکی غور و خوض ، صنعت اور تحقیقی برادریوں کے ملکی اور بین الاقوامی شرکاء کو ،ان قومی اور عالمی ترجیحات میں گہرائی سے غور و خوض کا موقع فراہم کرے گا، جو بھارت کے نیشنل گرین ہائیڈروجن میں مشن، 2070 تک بھارت  میں مکمل صفر اخراج کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کے لیے حکومت ہند کی طرف سے شروع کیے گیے مشن کو حاصل کرنے میں مدد  فراہم کرے گا ۔

براعظموں کے ماہرین  جمع  ہوں گے ، 25 اجلاس منعقد کیے جائیں گے

تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں  سبز ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام قائم کرنے کی خاطر غور و خوض کے لیے کم از کم 25  اجلاس ہوں گے ۔اس میں امریکہ، جاپان، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، افریقہ سمیت دیگر ممالک کے ماہرین  شامل ہوں گے تاکہ بھارت کے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں، سائنس دانوں، صنعت اور دیگر  فریقین کے ساتھ اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کر سکیں اورکاربن کے اخراج کے مکمل خاتمے کے لیے آگے بڑھنے کا بہترین طریقۂ کار کی تشریح کی جا سکے۔

کانفرنس میں تمام فریقوں کی طرف سے وسیع دلچسپی ظاہر کی گئی ہے ۔اس میں  سرکاری سیکٹر کے یونٹ ، نجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ڈیمو، پروٹو ٹائپس کے ساتھ ساتھ بی 2 بی اور بی 2 جی  میٹنگیں  ہوں گی۔

صنعت کی نمائندگی سیکٹر میں آر ای سی ؛  این ٹی پی سی؛ ٹویوٹا کرلوسکر، مٹسوئی او ایس کے لائنز، لارسن اینڈ ٹیوبرو؛ ایونیک؛ ایچ اے ایل آف شور لمیٹیڈ؛ اشوک لیلینڈ؛ ٹویوٹا-کرلوسکر؛ کے پی آئی ٹی ، پونے؛ ٹاٹا پاور؛ ہیرو فیوچر انرجیز اور ری نیو وغیرہ کے سربراہان اور سینئر ایگزیکٹوز کریں گے۔  

اعلیٰ تحقیقی اور سائنسی برادری کی نمائندگی، نیشنل کیمیکل لیباریٹری ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ( آئی آئی ایس سی )  بنگلورو؛ نیشنل کیمیکل لیباریٹری ( این سی ایل )، پونے؛ آئی آئی ٹی کھڑگپور؛ آئی آئی ٹی بمبئی؛ آئی آئی ٹی، مدراس وغیرہ  کریں گے ۔  اعلیٰ ریگولیٹری اور معیارات کے نقطۂ نظر کی نمائندگی بیورو آف انڈین اسٹینڈرز اور دیگر کے ذریعے کی جائے گی ۔

کانفرنس میں ڈیمو، پی ایس یوز  ،  نجی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے ساتھ ساتھ بی 2 بی  اور بی 2 جی  میٹنگیں بھی ہوں گی۔

کانفرنس کے پہلے دن ، ہائیڈروجن پروڈکشن-الیکٹرولائسز اور بایو پاتھ ویز ؛ ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے ، تقسیم اور ری فیولنگ؛ ہائیڈروجن توانائی ماحولیاتی نظام اور تشخیص؛ فیول سیلز اور الیکٹرولائزرز: کلیدی مواد اور اجزاء؛ ہائیڈروجن کی پیداوار - تھرمو کیمیکل نیوکلیئر اور دیگر؛ نقل و حرکت میں ہائیڈروجن؛ انٹیگریٹڈ ہائیڈروجن سسٹمز؛ صنعتوں میں ہائیڈروجن اورڈسرپٹیو  سائنس اور ٹیکنالوجی پر  پینل مباحثے ہوں گے۔

کانفرنس کے دوسرے دن، 6 جولائی کو  دو مکمل لیکچر ہوں گے۔  گرین ہائیڈروجن کے کردار پر ایک  میں جاپانی اور دوسرے میں  آسٹریلیائی نقطہ نظر پیش کیا جائے  گا۔ اس دن کے تکنیکی  اجلاس  میں پائپ لائن انفرا اور مطابقت ؛ ہائیڈروجن اکانومی - لاجسٹکس اور انفراسٹرکچر؛ کوڈز، معیارات اور ضوابط؛ ہائیڈروجن وادیاں/ مرکز/ جھرمٹ؛ ہائیڈروجن میں اسٹارٹ اپس؛ ہائیڈروجن کی حکمت عملی اور پالیسیاں؛ گرین فائنانسنگ؛ تحقیق و ترقی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا وغیرہ شامل ہوں گے ۔  اس دن کا اختتام گرین ہائیڈروجن کی پیداوار سے وابستہ کاربن کے اخراج پر  پینل مباحثے کے ساتھ ہوگا۔

بین الاقوامی کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن میں ایک مکمل لیکچر پیش کیا جائے گا ، جس میں ایک یوروپی نقطہ نظر پیش کیا جائے گا اور صنعت کے اہم  فریقین کے درمیان پینل  مباحثہ ہوگا۔ اختتامی اجلاس کے ساتھ کانفرنس اختتام ہوگا۔

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن

حکومتِ ہند نے کاربن کے اخراج کے مکمل خاتمے  کی اپنی حکمتِ عملی کے ایک حصے کے طور پرنیشنل گرین ہائیڈروجن مشن  4 جنوری ، 2023 ء کو شروع کیا تھا۔ مشن گرین ہائیڈروجن میں تحقیق و ترقی  پر خصوصی  زور دیا گیا ہے اور اس کا مقصد بھارت کو گرین ہائیڈروجن کی پیداوار، استعمال اور برآمد کا عالمی مرکز بنانا ہے۔ یہ مشن ملک میں ایک مضبوط گرین ہائیڈروجن ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے پالیسیوں اور ٹیکنالوجی میں اہم  اقدامات کا آغاز کرے گا۔ یہ مانگ پیدا کرنے، سپلائی کو مضبوط کرنے، اور پالیسی اور ریگولیٹری فریم ورک، جدت پر توجہ دے  گا  ۔ یہ مشن اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا اور تیز رفتار پیمانے پر، ٹیکنالوجی کی ترقی، معیارات اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے اور لاگت میں تیزی سے کمی کرنے کو ممکن بنائے  گا۔ گرین ہائیڈروجن میں تحقیق و ترقی  نہ صرف پائیدار توانائی کے حل کو فروغ  دے گابلکہ بھارت  کے صاف توانائی کے شعبے میں روزگار  پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کے مواقع بھی  فراہم کرے گا ۔ تحقیق و ترقی  کو ترجیح دے کر، بھارت سبز ہائیڈروجن ٹکنالوجی میں عالمی رہنما بننے کے لیے تیار ہے، جس سے صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کی راہ ہموار ہوگی۔

 

*******

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U.No. U6767



(Release ID: 1937441) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Punjabi