بجلی کی وزارت
آر ای سی لمٹیڈ نے راجستھان کے باڑھ میر ضلع میں ایچ پی سی ایل راجستھان ریفائنری کے پروجیکٹ کے لئے 4785 کروڑروپے کا قرض فراہم کیا
Posted On:
04 JUL 2023 7:32PM by PIB Delhi
آر ای سی لمٹیڈ نے راجستھان کے باڑھ میر ضلع میں ایک گرین فیلڈ ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے لئے ایچ پی سی ایل راجستھان ریفائنری لمٹیڈ کو 4785 کروڑروپے کا قرض فراہم کیا ہے۔یہ قرض 48625کروڑروپے کے لئے ایک کنسورشئیم انتظام کے حصے کے طورپر دیا گیا ہے، جہاں آر ای سی لمٹیڈ کا حصہ 4785 کروڑروپے ہے۔ ریفائنری اور کمپلیکس میں سالانہ 9 ملین میٹرک ٹن کی صلاحیت ہوگی اورپروجیکٹ پر کُل 72937 کروڑروپے کی لاگت آئے گی۔
راجستھان ریفائنری لمٹیڈ (ایچ آر آر ایل ) جو ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمٹیڈ اور راجستھان سرکار کی ایک مشترکہ پروجیکٹ کمپنی ہے ،18 ستمبر 2013 کو تشکیل دیا گیا ہے۔ایچ پی سی ایل کا ایچ آر آر ایل میں 74 فیصد کی حصہ داری ہے جبکہ باقی 26 فیصدحصہ داری راجستھان سرکار کی ہے۔
9 ایم ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ توانائی -فعال اور ماحول دوست ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کے علاوہ اس پروجیکٹ کے تحت راجستھان خام تیل اور درآمد شدہ خام تیل دونوں کی نقل وحمل کے لئے ایک پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ریفائنری کے مقام کے لئے پانی کی نقل وحمل کے لئے پائپ لائن بھی بچھائی گئی ہے۔ریفائنری کی طاقت اور بھاپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کیپٹو پاور پلانٹ ، خام اور مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور ٹاؤن شپ اور متعلقہ سہولیات اور افادیت بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہیں۔
پروجیکٹ کا مقصد صاف ایندھن جیسے بی ایس – VI گریڈ کے موٹر اسپرٹ ( ایم ایس یا پٹرول ) اور بی ایس - VI گریڈ ہائی اسپیڈ ڈیزل ( ایچ ایس ڈی ) یا ڈیزل اور پیٹرو کیمکل مصنوعات جیسے پالی پروفلین ، بوٹا ڈین ، ایل ایل ڈی پی ایل ،ایچ ڈی پی ای ، بینزین اور ٹولین تیار کرنا ہے۔
یہ پروجیکٹ ملک اور خاص طورپر ہندوستان کے مغربی شمال اور وسطی علاقوںمیں پٹرولیم اور پیٹرو کیمکل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد کرے گا۔آر ای سی لمٹیڈ ، جوبجلی کی وزارت کے تحت ایک مہارتنا سی پی ایس یو ہے، ایک این بی ایف سی ہے، جو ہندوستان بھر میں بجلی سیکٹر کی فائنانسنگ اور ترقی پرتوجہ مرکوز کرتا ہے۔ 1969 میں قائم کی گئی آر ای سی لمٹیڈ نے 50سال سے زیادہ اپنا آپریشنز مکمل کرلیا ہے ۔ یہ ریاستی بجلی بورڈ س ، ریاستی حکومتوں ، مرکزی /ریاستی بجلی کی افادیت ،آزادبجلی پیداکرنے والوں ،دیہی الیکٹرک کوآپریٹو اور نجی شعبے کی افادیت کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں جنریشن ، ٹرانسمیشن ، تقسیم اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے پروجیکٹوں کے لئے بجلی سیکٹر کے مکمل ویلیو چین میں فائنانسنگ پروجیکٹ شامل ہیں۔آر ای سی کی فنڈنگ ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
(05-07-2023)
U-6772
(Release ID: 1937428)