زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خشک سالی سے نمٹنےکی تیاری، خریف کی سرگرمیوں اور مہاراشٹر میں مرکزی اسپانسر شدہ اور مرکزی سیکٹر اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ
Posted On:
04 JUL 2023 7:22PM by PIB Delhi
مہاراشٹر میں بوائی کی پیش رفت سمیت خشک سالی کا سامنے کرنے کی تیاریوں اور خریف کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ آج جناب سیموئل پروین کمار، جوائنٹ سکریٹری (توسیع)، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو، حکومت ہند ۔ اور جناب سنیل چوان، زراعت کے کمشنر، حکومت مہاراشٹر کی مشترکہ صدارت میں کمشنریٹ آف ایگریکلچر، پونے، مہاراشٹر میں منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے تمام متعلقہ اسکیم نوڈل افسروں کی موجودگی میں زراعت میں مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں اور مرکزی سیکٹر اسکیموں کے نفاذ کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔
ریاست میں مانسون کی پیش رفت اور جولائی 2023 کے مہینے کی پیشین گوئی کا جناب کے ایس ۔ ہوسالیکر، آئی ایم ڈی، پونے کے اضافی ڈائریکٹر جنرل اور ڈاکٹر ایس ڈی سناپ، آئی ایم ڈی پونے کے سائنسدان۔ ڈی کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔ ریاست میں بارش کی کمی تاریخ کے مطابق 39 فیصد رہی اور آئی ایم ڈی کے مطابق جولائی کے مہینے کے دوران ریاست میں مانسون کے تیز ہونے کی امید ہے۔ جہاں کونک علاقے میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی ہے، وہیں دیگر خطوں یعنی مراٹھواڑہ، ودھربھ اور وسطی مہاراشٹر میں اس کی کمی ہوئی ہے۔ تاہم، اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اگلے دو ہفتوں کے دوران بارش یا تو معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے، آثار کافی امید افزا ہیں۔
میٹنگ کے دوران، جناب دلیپ زیندے، ڈائریکٹر زراعت، حکومت۔ مہاراشٹر کی طرف سے ایک تفصیلی پریزٹیشن ، زراعت کی سرگرمیوں، اہم فصلوں اور مہاراشٹر میں لاگو کی جا رہی اسکیموں کا ایک بھرپور جائزہ پیش کرتے ہوئے پیش کی گئی ۔ انہوں نے ریاست میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ خشک سالی کے حالات سے نمٹنے کی تیاری کے لیے مرکزی حکومت کی تمام ہدایات مہاراشٹر کو موصول ہو چکی ہیں اور اس کے مطابق منصوبہ بندی جاری ہے اور ضرورت کے مطابق وقتاً فوقتاً ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
زراعت کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ‘‘کرشی سنجیونی ہفتہ’’ 25 جون 2023 سے 1 جولائی 2023 تک پوری ریاست مہاراشٹر میں منایا گیا۔ ہفتے بھر جاری رہنے والی اس تقریب کے دوران، مٹی کی زرخیزی، فصلوں کی ٹیکنالوجی، پروسیسنگ ٹیکنالوجیز وغیرہ جیسے مسائل پر بیداری پیدا کرنے کے لیے پروگرام منعقد کیے گئے اور اس ہفتے کا اختتام عزت مآب آنجہانی وسنت راؤ نائک کا یوم پیدائش یکم جولائی کو ‘‘کرشی دن’’ کے طور پر منا کرکیا گیا۔
ریاست کے چارسی آر آئی ڈی اے، ایس اے یوز اور کے وی کیز کی مدد سے ہر ضلع کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کیے گئے ہیں او اس شعبے سے تعلق رکھنے والے تمام ذمہ داران یعنی زراعت کے جوائنٹ ڈائریکٹرز، زراعت کے ضلعی افسروں اور ضلع کلکٹروں کو بھی اس سے آگاہ کیا گیا ہے۔
ریاست میں 3 جولائی 2023 تک 20.60 لاکھ ہیکٹر رقبہ پر بوائی کا پورا کیاجا چکا ہے اور اگلے چند دنوں میں اس کام میں مزید تیزی آنے کاامکان ہے۔سویابین اور کپاس ریاست میں خریف کی اہم فصلیں ہیں اس کے بعد دالوں اور دھان کا نمبر آتا ہے۔
جہاں تک مرکزی اسکیموں کے نفاذ کا تعلق ہے، مہاراشٹر ریاست نے کم سے کم پانی سے زیادہ سے زیادہ فصل اُگانے کی اسکیم کو نافذ کرنے میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ سال 2023-2022 میں اس اسکیم کے تحت 1,27,627 استفادہ کرنے والے کسانوں کو سبسڈی تقسیم کی گئی ہے اور 1,12,000 ہیکٹر اراضی پر آبپاشی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ مرکزکی طرف سے اسپانسر کردہ مختلف اسکیموں اور مرکزی سیکٹر اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا اور کمشنر زراعت، حکومت مہاراشٹر نے اس بات کی اطلاع دی کہ ریاستی سطح کی منظوری کمیٹی(ایس ایل ایس سی) کی میٹنگ 17/05/2023 کو ہوئی تھی۔ مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے تحت فنڈ ریلیز پر بحث کے دوران بتایا گیا کہ تمام مرکزی اسپانسرڈ اسکیموں کے لیے فنڈ کی درخواست حکومت کے پاس جمع کر دی گئی ہے۔ ہندوستان کے مقررہ معیار کو پورا کرنے کے بعد سوائے آر کے وی وائی۔ ڈی پی آر جزو کے جو اگلے 3-2 دنوں میں جمع کرایا جائے گا، ریاست کو پہلے ہی زرعی توسیع کے ذیلی مشن کے تحت فنڈز کی پہلی قسط موصول ہو چکی ہے۔ ریاست کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ رہنما خطوط کے مطابق فنڈز کے استعمال کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مزید قسطوں کے آسانی سے اجراء کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
یہ میٹنگ ایک اہم مو قع پر منعقد کی گئی تھی اور اس کامقصد یہ تھاکہ بارش کی کمی کی وجہ سے ریاست میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہونے کی صورت میں ابھر کر سامنے آنے والی کسی بھی صورت حال کا خیال رکھا جا سکے اور اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ہنگامی اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے اور ان کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
*************
( ش ح ۔ س ب ۔ رض (
U. No.676
(Release ID: 1937420)