پارلیمانی امور کی وزارت
جناب پرہلاد جوشی نے پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس کے پیش نظر مختلف وزارتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا
Posted On:
04 JUL 2023 8:49PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج یہاں پارلیمنٹ کے آئندہ مانسون اجلاس، 2023 کے لیے قانون سازی اور سرکاری کام کی دیگر اشیاء کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف وزارتوں/محکموں کے سیکریٹریوں اور سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت، ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال کے ساتھ پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اور امورخارجہ کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن بھی موجود تھے۔ پارلیمانی امور کے سکریٹری نے میٹنگ کا انعقاد کیا۔
اجلاس کی توجہ موجودہ منظر نامے کے مطابق آئین سے پہلے کے قوانین کی منسوخی اور دوبارہ نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود سے متعلق قانون سازی پر تھی۔
اجلاس کا اختتام کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر نے کہا کہ اجلاس کے دوران لائے جانے والے بلوں کے حوالے سے تمام طریقہ کار کی رسمیات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
***********
ش ح ۔ ا ک - م ش
U. No.6769
(Release ID: 1937414)
Visitor Counter : 108