زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تمل ناڈو میں مرکز کی اسپانسر والی  اسکیموں کے نفاذ اور خشک سالی سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

Posted On: 04 JUL 2023 8:57PM by PIB Delhi

تمل ناڈو میں  خشک سالی سے نمٹنے کی تیاریو ں کی صورتحال اورمرکز کی اسپانسر والی تمام اسکیموں کے نفاذ  کا کا جائزہ لینے کے لئے ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔ یہ میٹنگ زراعت اورکسانوں  کی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری   جناب اشیش کمار سریواستو  ، آئی ایف ایس  اور  حکومت کے  زرعی  پیداوار کے کمشنر اورسکریٹری  جناب سی سمایم مورتی کی مشترکہ سربراہی میں   ،چنئی میں چیپک  کے مقام پر  زراعت کے  او/او کمشنر میں  تمل ناڈ و کے  زرعی کسانوں کی بہبودکے محکمے میں  منعقد ہوئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011G7Y.jpg

زرعی  پیداوار کے کمشنر اورزرعی کسانوں کی بہبود کے محکمے میں   حکومت کے سکریٹری  نے اپنے ابتدائی بیان میں مرکز کی اسپانسر والی اسکیموں کے نفاذ اور  خشک سالی سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جوائنٹ سکریٹری کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تعاون سے فوری  طور پر ازالے کے اقدامات کئے جاسکتے ہیں اور مسائل کو مشترکہ طورپر حل کیا جاسکتا ہے۔ زراعت کے کمشنر ڈاکٹر این  سبرامنین  نے  بارش کے پانی کی تقسیم  ، تمام آبی ذخائر میں  پانی کو جمع کرنے  ،فصل کی کوریج   اور تمل ناڈو حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم  کی تاکہ خشک سالی کی صورتحال کو کم کیا جاسکے اور  ہنگامی منصوبے کی تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اس بات سے بھی مطلع کیا گیا کہ  جنوب مغربی  مانسون 10 ضلعوں میں  بہت کم ہے ۔ اے پی سی اور سکریٹری نے   گزشتہ کچھ سال میں  ریاست میں  غیرموسم میں ہونے والی بارش کے بارے میں  اپنی تشویش کا اظہار کیا جس سے فصلوں کی کٹائی متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے بہت چھوٹی آبپاشی کے نظام کو قائم کرنے کے لئے  زور دیا تاکہ زیر زمین  پانی کی صورتحال کو بہتر کیا جاسکے ۔ گرین تمل ناڈو مشن کے تحت   زرعی فورسٹری پر توجہ دی گئی ہے،جہاں درخت لگانے کے لئے پودے مفت دئے گئے ہیں۔

اس بات سے یہ بھی مطلع کیا گیا کہ اے پی سی اور سکریٹری نے پہلے ہی  خشک سالی  کو کم کرنے کے منصوبے  کے لئے  دو ابتدائی میٹنگیں کرلی ہیں اور  116  بلاکس کے ساتھ  خشک سالی سے متاثر ہونے والے 23 حساس ضلعوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ریاست اور ضلع سطح  پر خشک سالی کی نگرانی کرنے والے سیل تشکیل دئے گئے ہیں۔ تمل ناڈو میں   آفات کے خطرے کو کم کرنے والی ایجنسی کے ڈائریکٹر جناب رمن نے بتایا کہ ابھی  خشک سالی کی پیش گوئی کرنا جلد بازی ہوگا لہٰذا ریاست  خشک سالی کے بندوبست کے لئے مینول کے مطابق اشاریوں کی صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SPPO.jpg

حکومت کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ بھارت سرکار اس صورت میں حشک سالی کی صورتحال  کے لئے ریاست کی  تیاریوں  کا اسٹیٹس جاننے کی  خواہشمند  ہے بشرطیکہ مانسون کی بارش نہیں ہوتی ہے اور مختلف ایجنسیوں کے درمیان  تال میل   نہیں  پیدا ہوتا ۔ اس کے علاوہ   انہوں نے ریاست اور ضلع سطحوں  پر خصوصاََ   حساس ضلعوں  میں   ایک خصوصی  نگراں  میکانزم  قائم کرنے  کی ہدایت  دی ہے ۔ حالانکہ ہندوستان کے محکمہ موسمیات نے رواں سال کے لئے  جنوب مغربی مانسون کے دوران معمول کی بارش کی  پیش گوئی کی ہے ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت  نے اپنے تمام سینئر افسروں کے ذریعہ  ریاستوں کی  تیاریوں کو  چیک کرنے کے لئے  پہل شروع کی ہے ۔

جوائنٹ سکریٹری نے ضلع کے عہدے داروں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد خشک سالی کے لئے ریاست کی تیاریوں کے بارے میں  اپنے اطمینان کا اظہار  کیا ۔

جوائنٹ سکریٹری نے مشورہ دیا کہ کسانوں کی بہبود کے لئے مرکز کی تمام اسپانسر والی اسکیموں کو بروقت نافذ کیا جانا چاہئے جس کے لئے فنڈ جاری کرنا  کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے ۔اس  سلسلے میں تمل ناڈو حکومت کے اے پی سی اور سکریٹری نے مطلع کیا کہ  ریاستی سرکار کی جانب سے تیزی سے اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ  فزیکل سرگرمیاں مکمل کی جاسکیں اور مقررہ ضابطوں   کو اپنا کر فنڈ کا استعمال کیا جانا چاہئے۔

جوائنٹ سکریٹری نے  تمل ناڈو کی اس بات کے لئے ستائش کی کہ وہ  ملک کی ایسی پہلی ریاست بن رہا ہے ،جس نے  بہت پہلے ہی ٹھوس سالانہ ایکشن پلان کی تیار ی  کی ہے اور وہ  سال 24-2023  کے لئے جاری کئے گئے فنڈس حاصل کررہا ہے اور  زرعی برادری کی بہبود کے لئے  تمل مان ولم  کے نام سے  ایک نیا پورٹل  بھی شروع کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پورے ملک  کے لئے ایک ماڈل کے طورپر کام کرے گا ۔ آخر میں انہوں نے  ریاست کے افسروں کو   متنبہ  کیا  کہ  وہ  خشک سالی کی صورتحال پیدا ہونے کی صورت  میں حالات سے نمٹنے کے لئے  تیاررہیں اور جلدسے جلد مرکز کی اسپانسر والی اسکیموں کو بھی نافذ کریں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003T63D.jpg

زرعی  پیداوار کے کمشنر اور حکومت کے سکریٹری جناب سی سمایا مورتھی  ، زراعت کے کمشنر ڈاکٹر این سبرامنین  ، زرعی مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر  اور زرعی  بزنس کے  ڈائریکٹر  ڈاکٹر نٹراجن  ،تمل  ناڈو واٹر شیڈ  ڈیولمپمنٹ ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب  انبازاگن  ، باغبانی اور پلانٹیشن کروپ کی ڈائریکٹر  ڈاکٹر برندھا دیوی   ، ایڈیشنل ڈائریکٹر  (پرسنل  مینجمنٹ ) محترمہ شریا سنگھ  ، زرعی انجنئرنگ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ انجنئرس اور  ریاست  اور ضلع دفاتر کے اہلکاروں  نے  خشک سالی سے نمٹنے کی تیاریوں اور مرکز کی اسپانسر والی اسکیموں کے نفاذ  سے متعلق  مذاکرات میں شرکت کی ۔

************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-6764



(Release ID: 1937413) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi