امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے ٹماٹر کی ویلیو چین بڑھانے اور سستے داموں پر اس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اختراعی نظریات پیدا کرنے کی خاطر ٹوماٹو گرانڈ چیلینج ہیکاتھون کا اعلان کیا ہے


طلباء ، تحقیقی  اسکالرس، فیکلٹی ممبران ، صنعت ، اسٹارٹ اپس ، ایم ایس ایم ایز ، ایل ایل پیز اور پیشہ ور لوگوں نے ہیکا تھون میں شرکت کی اپیل کی ہے

Posted On: 30 JUN 2023 8:03PM by PIB Delhi

صارفین کے امور کے محکمے کے سکریٹری جناب روہت کمار سنگھ نے ایک ٹوماٹو گرانڈ چیلنج(ٹی جی سی) ہیکا تھون کا اعلان کیا ہے تاکہ سستے داموں پر صارفین کو ٹماٹر کی دستیابی کو یقینی بنانے کی خاطر ٹماٹر کی ویلیو چین کے مختلف سطحوں پر اختراعی نظریات طلب کئے جاسکیں اور پیداوار کے لئے  ویلیو حاصل  کرنے کے لئے ٹماٹر پیدا کرنے والے کسانوں کی مدد کی جاسکے۔ تعلیم کی وزارت (اختراعی سیل) کے اشتراک کے صارفین کے امور کے محکمے کی جانب سے ٹوماٹو گرانڈ چیلنج سی جی سی تشکیل دیا گیا ہے۔

گرانڈ چیلنج ٹماٹر کی ویلیو چین میں جامع اور توجہ والے علاقوں سے متلعق اقدامات کے بارے میں خیالات یا نظریات طلب کرتا ہے جن میں   کسانوں کے لیے فصل کی کٹائی  سے مارکیٹ کی معلومات تک ،مناسب  کھیتی باڑی کرنے والے کسان  ،فریش مارکر کے لئے  پھلوں کے زیادہ شیلف لائف کے ساتھ مناسب کھیتی باڑی کرنے والے کسانوں(او پی اقسام یا ہائیبرڈ)،پروسیسنگ کے لئے خصوصی طور پر مناسب کلٹی ویٹرس اقدامات کے ذریعہ ویلیو ایڈشن شامل ہے ۔جو شیلف لائف بڑھاسکتے ہیں  تازہ اور پروسیسنگ کی نقل و حمل کو بہتر بناسکتے ہیں اس کے علاوہ اختراعی پیکیجنگ اور اسٹوریج  کو بہتر بناسکے ہیں ۔

ٹی جی سی کے لیے شرکاء کا داخلہ دو ٹریکس کے تحت طلب کیا گیا ہے، یعنی (i) طلباء، ریسرچ اسکالرز اور فیکلٹی ارکاناور (ii) صنعت کے افراد، ہندوستانی اسٹارٹ اپس، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم اییز)،لیمیٹڈ لائبریٹی پارٹنر شپ ، پیشہ ور لوگ (ایل ایل پیز)۔ جیتنے والے آئیڈیاز کے تجزیہ ماہرین کے ذریعے کیا جائے گا جس کے بعد پروٹو ٹائپ ڈیولپمنٹ اور فیلڈ پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ بڑے پیمانے پر اس کے قابل استعمال/اسکالیبلٹی اور مصنوعات کی قیمت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ دلچسپی رکھنے والے شرکاء پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں: https://doca.gov.in/gtc/index.php

ٹماٹر بھارت کی تقریباً تمام ریاستوں میں پیدا ہوتا ہے، اگرچہ مختلف مقدار میں زیادہ سے زیادہ پیداوار ہندوستان کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں  پیدا ہوتاہے، جو ہندوستان کی تمام پیداوار کا 56فیصد-58فیصد کا تعاون ہے۔ جنوبی اور مغربی علاقے فاضل ریاستیں ہونے کی وجہ سے پیداوار کے سیزن کے لحاظ سے دوسری منڈیوں کو خوراک فراہم کرتے ہیں۔

پیداوار کے موسم بھی مختلف علاقوں میں مختلف ہوتے ہیں۔ فصل کی کٹائی کا موسم دسمبر سے فروری میں ہوتا تھا۔ جولائی-اگست اور اکتوبر-نومبر کے دورانیے ٹماٹر کی ہلکی پیداوار کے مہینےہیں۔ جولائی مان سون کے موسم کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، تقسیم سے متعلق مزید چیلنجز اور بڑھتے ہوئے ٹرانزٹ نقصانات میں اضافہ کرتا ہے جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

پودے لگانے اور کٹائی کے موسم کا سلسلہ چکر اور تمام خطوں میں فرق بنیادی طور پر ٹماٹر کی قیمتوں کے موسم کے لیے ذمہ دار ہے۔ عام قیمتوں کے موسمی حالات کے علاوہ، سپلائی چین میں عارضی رکاوٹیں اور موسم کی خراب صورتحال وغیرہ کی وجہ سے فصلوں کو نقصان اکثر قیمتوں میں اچانک اضافے کا باعث بنتا ہے۔ اس کے برعکس، مقامی سطح پر پیداوار میں کمی  بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنی ہے جس سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

*************

ش ح۔ ح ا ۔ م ش

U. No.6740


(Release ID: 1937226) Visitor Counter : 191


Read this release in: English , Marathi , Hindi