وزارات ثقافت

بدھ کی تعلیمات نوجوانوں کو بااختیار بنا سکتی ہیں: صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو


قومی عجائب گھر، نئی دہلی میں آساڑھ  پورنیما کے موقع پر وزارت ثقافت اور آئی بی سی کے ذریعہ دھرم چکر پریورتن دیوس کی تقریبات کا اہتمام

Posted On: 03 JUL 2023 7:59PM by PIB Delhi

آج، ہندوستان کی صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بدھ کی تعلیمات سے تحریک حاصل کریں، ایک پرامن معاشرے، قوم اور دنیا کی تعمیر کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے خود کو بااختیار بنائیں۔

آساڑھپورنیما پر دھرم چکر پرورتن دیوس کی تقریبات کے دوران ایک ریکارڈ شدہ پیغام میں صدر جمہوریہ نے بھگوان بدھ کی تین تعلیمات: شیل، سدھاچار اور پرگیہ پر عمل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان تعلیمات کو اپنا کر نوجوان نسل خود کو بااختیار بنا سکتی ہے اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا، ’’ آساڑھپورنیما کے موقع پر، ہم نہ صرف بھگوان بدھ کے دھم کا احترام کرتے ہیں، جو ہماری قدیم ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے، بلکہ ہم اپنی روزمرہ کی زندگی میں اس کی افادیت کو بھی تسلیم کرتے ہیں "۔ انہوں نے بدھ دھمّ کی گہری سمجھ حاصل کرنے کے لیے سارناتھ کی مقدس سرزمین میں دیے گئے بھگوان بدھ کے پہلے خطبے کے مطالعہ اور اسے سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VDQV.jpg

حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے زیراہتمام بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے ذریعہ منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے اس بات کی عکاسی کی کہ کس طرح بھگوان بدھ نے آساڑھ پورنیما پر اپنے پہلے خطبہ کے ذریعے دھمّ کے درمیانی راستے کے بیج بوئے تھے۔ اس مبارک دن پر، ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم بھگوان بدھ کی تعلیمات کو باطنی بنائیں اور انہیں اپنے خیالات اور اعمال میں شامل کریں۔

سرکاری پروگرام کا اہتمام آج نیشنل میوزیم، نئی دہلی میں کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021X2S.jpg

ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی نے ایک خصوصی خطاب کیا، جس میں بودھ ستوا کی سطح تک پہنچنے کے لیے ایک عام شخص کے سفر کے بارے میں بصیرت کا اشتراک کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’’اگرچہ ہماری اقدار ہمیں جوڑتی ہیں، لیکن ہم انفرادی طور پر اپنے اعمال کے ذمہ دار ہیں۔ صحیح اعمال ہماری تقدیر کو تشکیل دے سکتے ہیں " ۔ محترمہ لیکھی نے ایک سادہ اور پائیدار زندگی گزارنے کی اہمیت پر زور دیا، جس کی رہنمائی شعور، بیداری  اور صحیح ذریعہ معاش   کے ذریعہ ہوتی ہے اور  جو ہمیں دھمّ کے راستے سے ہم آہنگ کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036J85.jpg

انہوں نے مزید کہا  ’’کووڈ-19 نے ہمیں زندگی کی قدر کی یاد دلائی ہے اور ہمیں مادی اور جسمانی وجود سے الگ کر دیا ہے۔ ایک طرح سے، اس نے ہماری  شعور کی اعلیٰ سطحوں کی طرف  رہنمائی کی  ہے‘‘ ۔ وزیر موصوف نے زور دیا کہ چونکہ اس کرہ ارض پر وقت محدود ہے، اس لیے ہر فرد کو اپنے شعور کے مطابق کام کرنا چاہیے اور کمیونٹی کی مضبوطی میں اپنا  تعاون پیش کرنا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004O4LN.jpg

اس تقریب میں سفارتی برادری کے ارکان، معززین، بدھ سنگھوں کے سرپرستوں، نئی دہلی میں مقیم ممتاز گرووں، دانشوروں، راہبوں اور راہباؤں نے شرکت کی۔

آساڑھپورنیما کی اہمیت پر اپنی دھمّ سے متعلق گفتگو کے دوران، تقدس مآب 12 ویں چمگون کینٹنگ تائی سیتوپا نے کہا، ’’ہم بدھ کی پہلی تعلیمات کا جشن مناتے ہیں، جو: مصائب پر قابو پانے اور امن، ہم آہنگی اور رحم کی خاطر کوشش کرنے کے لیے گہرا عام احساس پیدا کرتی ہے‘‘۔

آساڑھپورنیما کے مبارک دن پر، محترمہ میناکشی لیکھی کی موجودگی میں  لمبنی کے خانقاہ زون میں انڈیا انٹرنیشنل سینٹر فار بدھسٹ کلچر اینڈ ہیریٹیج (آئی آئی سی بی سی ایچ) کے لیے تعمیراتی ٹھیکہ دینے کے حوالے سے ایک اعلان کیا گیا۔ بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نے ہندوستان-نیپال کی جوائنٹ وینچر کمپنی ایم/ ایس اے سی سی – گورکھا کو 'ایوارڈ آف کنٹریکٹ' کا سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ تقریب کے دوران ہندوستانی اور نیپالی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے ممبران اور لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے وائس چیئرمین قابل احترام میٹیا ساکیا پُٹّا بھی موجود تھے۔

غور طلب ہے کہ 25 مارچ 2022 کو لمبنی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ (ایل ڈی ٹی) اور آئی بی سی کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ 'شلنیاس' کی تقریب اور ئی آئی سی بی سی ایچ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب 16 مئی 2022 کو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور نیپال کے اس وقت کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب سے پہلے، لمبنی میں ’’ ہندوستانی بین الاقوامی مرکز برائے بدھسٹ ثقافت اور ورثہ ‘‘پروجیکٹ کی نمائش کرنے والی ایک فلم، جیسا کہ آئی بی سی نے تصور کیا تھا،  دکھائی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005SPJJ.jpg

آساڑھ  پورنیما کا دن ہندوستان کے وارانسی شہر کے قریب موجودہ سارناتھ میں واقع 'ڈیئرپارک' رسی پتن مریگدایہ میں آساڑھ  کی پورنیما کے دن پہلے پانچ

تپسوی  شاگردوں (پنچورگیہ) کوعلم حاصل کرنے کے بعد بدھ کی پہلی تعلیم کی علامت ہے۔ دھمّ چکر-پروتن سوتّ (پالی) یا دھرم چکر پرورتن  سُتر (سنسکرت) کی اس تعلیم کو دھرم کے  پرورتن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور اس میں چار عظیم حقیقتیں اور آٹھ  عظیم راستے شامل ہیں۔

راہبوں اور راہباؤں کے لیے برسات کے موسم کی اعتکاف (ورشا واسا) بھی اس دن سے شروع ہوتی ہے جو جولائی سے اکتوبر تک تین قمری مہینوں تک جاری رہتی ہے، اس دوران   وہ  شدید مراقبے کے لئے وقف اپنے مندروں میں ایک ہی جگہ پر رہتے ہیں۔

اس دن کو بدھ کے پیروکار  اور ہندو دونوں اپنے گرووں کا احترام کرنے کے لیے گرو پورنیما کے طور پر بھی مناتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ اک        ۔ م  ص

 (U:  6733 )



(Release ID: 1937221) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Punjabi