وزارت دفاع
نئی دہلی میں بھارت -برطانیہ الیکٹرک پروپلشن ٹیکنیکل ورکشاپ کا انعقاد
Posted On:
03 JUL 2023 4:49PM by PIB Delhi
3 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں اشتراک کو فروغ دینے، معلومات کے تبادلے اور برقی پروپلشن کے شعبے میں دلچسپ امکانات کو تلاش کرنے کے لیے ایک بھارت - برطانیہ الیکٹرک پروپلشن ٹیکنیکل ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ایک روزہ ورکشاپ کی مشترکہ صدارت بھارت کی طرف سے جوائنٹ سکریٹری (نیول سسٹمز) جناب راجیو پرکاش اور برطانیہ کی طرف سے نیول بیس کمانڈر پورٹس ماؤتھ کموڈور جان ووئس نے کی۔
یہ ورکشاپ دونوں ممالک کے ماہرین، محققین اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے تاکہ وہ ایک ساتھ آئیں، بصیرت کا تبادلہ کریں، اور جہازوں کے لیے برقی پروپلشن کی ترقی پر بامعنی تبادلہ خیال میں مشغول ہوں۔
گفت و شنید اور تبادلہ خیال نے موضوع کی جامع تفہیم فراہم کی، جس سے تعاون اور خیالات کے تبادلے کی راہ ہموار ہوئی۔
ورکشاپ کے دوران فریقین نے مضبوط دفاعی تعلقات قائم کرنے اور مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اسٹریٹجک شراکت داری کی راہوں کی جستجو کے عزم کا اظہار کیا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 6719
(Release ID: 1937119)
Visitor Counter : 127