وزارت دفاع
حکومت ملٹری ایوی ایشن میں کوالٹی ایشورنس کے لیے پرعزم ہے: دفاعی سیکریٹری
ملکی آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ملٹری ایوی ایشن میں کیو اےاصلاحات پر ورکشاپ
Posted On:
03 JUL 2023 6:21PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارمانے نے کہا کہ حکومت ملٹری ایوی ایشن میں کوالٹی ایشورنس (کیو اے) کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو مقامی بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کر رہی ہے۔ وہ 3 جولائی 2023 کو نئی دہلی میں منعقدہ’’ملکی آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے ملٹری ایوی ایشن میں کیو اےاصلاحات‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ میں کلیدی خطبہ دے رہے تھے۔ دفاعی سکریٹری ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس (ڈی جی اے کیو اے)، وزارت داخلہ اور سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔
دفاعی سکریٹری نے مزید کہا کہ ملک دفاع میں وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کے مطابق ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنج ہے لیکن سسٹمز لگائے جا رہے ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ ایروناٹیکل کوالٹی ایشورنس ریسرچ اور ٹیسٹنگ میں مزید سرمایہ کاری کرے۔
ہوا بازی کا شعبہ ایک پیچیدہ ڈومین ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور جنگی تحفظ اور مشن کی کامیابی کے لیے اہم تحفظات ہیں۔ ان خطرات سے نمٹنے کے لیے، عالمی ہوابازی کی صنعتیں ملکی یا سرکاری ایجنسیوں کے زیر انتظام فضائی قابلیت کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہیں۔ ہندوستان میں ڈی جی اے کیو اے جو کوالٹی اشورینس کے ذریعے فضائی قابلیت کو یقینی بناتی ہے اور سینٹر فار ملٹری ایئر وردینس اینڈ سرٹیفیکیشن (سی ای ایم آئی ایل اے سی) جو ڈیزائنوں کی قابلیت کو یقینی بناتا ہے، پر مشتمل ٹیکنیکل ایئر وردینس اتھارٹی (ٹی اے اے) تمام ہندوستانی ہوا بازی کی صنعتوں کے لیے فضائی قابلیت کی تصدیق اور معیار کی یقین دہانی فراہم کرتی ہے۔
حکومت ہند کے میک ان انڈیا اور آتم نربھر بھارت پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر، ڈی جی اے کیو اے ہندوستانی دفاعی ضروریات کے ممکنہ سپلائر بننے اور قومی دفاعی تیاریوں میں شراکت دار بننے کے لیے زیادہ سے زیادہ ایرو اسپیس پروڈکٹ مینو فیکچررز کو شامل کرنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
ورکشاپ کا بنیادی مقصد ڈی جی اے کیو اے کی طرف سے کئے گئے ہینڈ ہولڈنگ کے اقدامات کو اجاگر کرنا تھا، جو دفاعی ایرو اسپیس مینوفیکچرنگ کے کاروبار میں ہندوستانی مینوفیکچررز کے داخلے کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ورکشاپ کا مقصد ملک کے اندر مینوفیکچرنگ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے تعاون اور امداد کسی مزید ضرورت کی نشاندہی کرنا تھا۔ ورکشاپ میں وزارت دفاع، انڈین ایئر فورس، آرمی ایوی ایشن، نیول ایوی ایشن، انڈین کوسٹ گارڈ، ڈی آر ڈی او لیبز، سی ای ایم آئی ایل اے سی کے سینئر افسران اور ہندوستانی ہوابازی کی صنعتوں کے کپتانوں نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 6722
(Release ID: 1937117)
Visitor Counter : 124