نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ 20   رابطہ کاری گروپ کی گروگرام  سربراہ کانفرنس نے عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں پہلا بڑا سنگ میل عبور کیا

Posted On: 03 JUL 2023 12:58PM by PIB Delhi

انڈیا جی 20 پریذیڈنسی کے تحت اسٹارٹ اپ 20  رابطہ کاری گروپ کے زیر اہتمام اسٹارٹ اپ 20  سربراہ کانفرنس  کا آج گروگرام میں آغاز ہوا۔ یہ دو روزہ پروگرام ایک اہم کامیابی کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں اسٹارٹ اپ 20 کے افتتاحی سال کی کامیابی سے تکمیل اور حتمی پالیسی  سے متعلق اعلامیہ کے اجراء کا جشن منایا جاتا ہے۔

دو روزہ  تقریب ا سٹارٹ اپ 20 رابطہ کاری  گروپ کا پہلا بڑا سنگ میل ہے۔

سرکردہ معززین بشمول کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت  جناب سوم پرکاش، ہندوستان کے جی 20 شیرپا  جناب  امیتابھ کانت اور اسٹارٹ اپ 20 کے صدر نشیں ڈاکٹر چنتن وشنو نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش نے اس  سربراہ کانفرنس کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے ایک  ترقی پزیر اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے میں اس کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، ’’اسٹارٹ اپ 20 گروگرام  سربراہ کانفرنس  اپس کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دینے اور جدت طرازی اور کاروباریت میں عالمی رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ہندوستان کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔‘‘

جناب امیتابھ کانت، ہندوستان کے جی20 شیرپا نے اسٹارٹ اپ20 کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ’’اسٹارٹ اپ 20 رابطہ کاری گروپ عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے سفر میں ایک سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔ گروپ کی اجتماعی دانشمندی اور انتھک کوششیں، جس میں جی20 ممالک اور مدعو ممالک کے معزز مندوبین شامل ہیں، حتمی پالیسی اعلامیے کے  اجرا کی صورت  میں اختتام پذیر ہو گئے ہیں، جو ہمارے شہریوں کے لیے ایک تبدیلی اور ترقی یافتہ مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے جس میں تمام ممالک میں ہمارے تمام جامع سٹارٹ اپ ایکو سسٹمز مل کر کام کر رہے ہیں؛ اور مجھے یقین ہے کہ یہ گروپ آئندہ صدارتوں میں تمام  ممالک کی جانب سے پختہ تر عزائم پیش کرتا رہے گا۔

سٹارٹ اپ 20 کے سربراہ ڈاکٹر چنتن وشنو نے سربراہ کانفرنس کے اثرات کے بارے میں اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’اسٹارٹ اپ 20  سربراہ کانفرنس  اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ 22 ممالک کے 600 سے زیادہ مندوبین کی شرکت کے ساتھ، گروگرام میں، ہم اسٹارٹ اپ 20 کے سفر کے کامیاب پہلے بڑے سنگِ میل اور مہینوں کے تعاون، مشاورت اور غیرمتزلزل عزم کا جشن منا رہے ہیں۔ ایک ساتھ مل کر، ہم اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے فروغ پزیر اور پائیدار مستقبل کی طرف  پیش رفت کرنے کےلئےایک راستہ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں اسٹارٹ اپ 20 رابطہ کاری گروپ میں اپنی شرکت جاری رکھنے کا برازیل کا فیصلہ اس اقدام کی عالمی اہمیت کو مزید تقویت دیتا ہے۔ برازیل اور دیگر تمام ممالک کی مسلسل وابستگی ،جدت کو فروغ دینے اور عالمی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کی حمایت کرنے کے لیے ان کی لگن کی مثال ہے۔

اسٹارٹ اپ 20 گروگرام سربراہ اجلاس ایک متنوع اور دل چسپ پروگرام پیش کرتا ہے، جس میں متحرک گفتگو، روشن خیالی  پر مبنی پریزنٹیشنز، اور نیٹ ورکنگ کے قیمتی مواقع شامل ہیں۔ مندوبین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ صنعت کے ماہرین، پالیسی سازوں، اور اعلی فکر کے حامل رہنماؤں کے ساتھ رابطہ قائم کرتے ہیں، اسٹریٹجک اتحاد کو فروغ دیتے ہیں اور عالمی سطح پر اسٹارٹ اپس کی رفتار کو ایک سمت عطا کرتے ہیں۔

سربراہ اجلاس کا ایک لازمی حصہ اسٹارٹ اپ کانکلیو ہے، جہاں اسٹارٹ اپ اپنی اختراعی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرتے ہیں، سرمایہ کاروں کے معاملات، رہنمائی کے  اجلاس  اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے ساتھ نیٹ ورک میں مشغول ہوتے ہیں۔ ایونٹ میں آرٹ اور ثقافتی عناصر کو بھی شامل کیا گیا ہے، جس سے تمام شرکاء کے لیے گرانمایہ تجربہ فراہم  ہوتا ہے۔

سربراہی اجلاس معاشی خوشحالی اور سماجی اثرات کو آگے بڑھانے میں اسٹارٹ اپس کی زبردست صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ایک ایسے ماحول کو فروغ دے کر جو اختراعات اور کاروبار کو پروان چڑھائے، اسٹارٹ اپ20 گروگرام سربراہی اجلاس کا مقصد اسٹارٹ اپس کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنا، معاشی ترقی، روزگار کی تخلیق ، اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔

حتمی پالیسی  اعلامیہ کو یہاں  دیکھا اور ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے  https://www.startup20india2023.org/

*******

ش ح ۔ س ب ۔ ف ر

U. No.6707


(Release ID: 1937021) Visitor Counter : 170