وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس سنینا کا، موزمبیق کے پورٹ بیرا کا دورہ

Posted On: 01 JUL 2023 11:00AM by PIB Delhi

آئی این ایس سنینا نے 28 سے 30 جون 2023 تک بیرا، موزمبیق کا دورہ کیا، جس میں بحری ہمسایوں کے ساتھ  بھارت  کے خوشگوار تعلقات اور خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی کے وژن (ایس اے جی اے آر) کو تقویت حاصل ہوئی ۔ کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس سنینا نے ریاستی سکریٹری، جمہوریہ موزمبیق اور بیرا کی میونسپل کونسل کے میئر سے ملاقات کی۔

بندرگاہ پر  ملاقات  کے دوران،  بھارتی  بحریہ اور موزمبیق کے بحری اہلکاروں   نے  وسیع پیمانے پر پیشہ ورانہ اور تربیتی  بات چیت ، ڈیک کے دورے اور  کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں  انجام دیں ۔بحری شراکتداری کے  عمل  کے حصے کے طورپر، نیویگیشن، فائر فائٹنگ، ڈیمیج کنٹرول، وزٹ بورڈ سرچ اینڈ سیز اور غیر متناسب جنگ کے مختلف پہلوؤں پر مشترکہ تربیتی اجلاس  منعقد کیے گئے۔

مذکورہ  جہاز 28 سے 29 جون 2023 تک لوگوں  کے آنے جانے کے لیے کھلا تھا۔  بھارتی  بحریہ کے کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، مقامی لوگوں کے لیے ایک طبی چیک اپ سے متعلق کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ 100 سے زائد مریضوں کو صحت سے متعلق نگہداشت  کے تحت چیک اپ کے  علاوہ قلب ، سانس، امراض نسواں اور زچگی/اطفال سے متعلق مشاورت فراہم کی گئی۔ سماجی رابطے کی ایک اور سرگرمی کے تحت میں، بیرا کے ایک مقامی یتیم خانے میں ضروری سامان تقسیم کیا گیا۔ 'واسودھائیو کٹمبکم – یعنی پوری  دنیا  ایک کنبہ ہے کے پیغام کو عام کرتے ہوئے ، موزمبیق کی بحریہ کے اہلکاروں اور سنینا پر سوار ان کے اہل خانہ کے ساتھ یوگا کا ایک مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ موزمبیق کے ساحل پر تعیناتی کے حصے کے طور پر مشترکہ ای ای زیڈ  بھی تعینات ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(1)INSSUNAYNAVISITTOPORTBEIRA,MOZAMBIQUED0NO.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIX(6)INSSUNAYNAVISITTOPORTBEIRA,MOZAMBIQUEDJMM.jpeg

************

ش ح۔ش  م۔ رم

U-6696


(Release ID: 1937005) Visitor Counter : 76


Read this release in: English , Hindi