بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر ای سی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت رانچی میں ’بجلی اتسو‘ کا اہتمام کیا

Posted On: 01 JUL 2023 4:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے تحت آنے والی ایک مہا رتن کمپنی، آر ای سی لمیٹڈ نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت 29 جون، 2023 کو رانچی، جھارکھنڈ میں ’بجلی اتسو‘ کا اہتمام کیا۔  بجلی کے شعبے میں مختلف سرکاری اسکیموں سے مستفید ہونے والے دیہی باشندوں نے اپنے تجربات اور خیالات کا اشتراک کیا کہ کس طرح بجلی نے ان کی زندگی میں بہت بڑی تبدیلی لائی ہے۔

اس پروگرام میں جناب سنجے سیٹھ، رکن پارلیمنٹ، رانچی؛ جناب ڈی کے سنگھ، ڈی جی ایم، رانچی؛ جناب منتوش منی سنگھ، ڈی جی ایم، جھارکھنڈ بجلی ڈسٹریبیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (جے بی وی این ایل)؛ جناب ہمانشو، ای ای ای (مغرب)، جے بی وی این ایل اور جناب انجن لاہڑی، چیف پروگرام منیجر، آر ای سی لمیٹڈ اور دیگر مقامی نمائندوں اور اہلکاروں نے  اپنی موجودگی درج کرائی۔

اس پروگرام میں مختلف اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جہاں  مقررین نے  توانائی کے تحفظ سے متعلق امور، دور دراز علاقوں میں بجلی پہنچانے کے دوران صارفین کے حقوق میں آنے والی چنوتیوں اور لوگوں کو بجلی تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی کے معیار کو بہتر کرنے کے بارے میں بات کی۔

اس پروگرام کا اختتام لوگوں کے درمیان ایل ای ڈی بلب کی تقسیم  کرنے کے بعد ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NI2L.jpg

آر ای سی لمیٹڈ ایک غیر بینکنگ مالی ادارہ ہے، جو پورے ملک میں بجلی کے شعبے  کی فنڈنگ اور ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اس  کا قیام 1969 میں عمل میں آیا تھا اور اپنے قیام کے بعد سے آر ای سی لمیٹڈ نے اپنے آپریشن کا 50 برسوں سے زیادہ کا عرصہ مکمل کیا ہے۔ یہ ریاستی بجلی بورڈ، ریاستی حکومتوں،  مرکزی اور ریاستی بجلی کے استعمال، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں،  دیہی الیکٹرک کوآپریٹو سوسائٹیز اور پرائیویٹ سیکٹر کے استعمال کو مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں پیداوار، ٹرانس مشن، تقسیم اور  قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے پروجیکٹوں میں  پورے بجلی شعبے کی ویلیو چین کے پروجیکٹوں  کی فنڈنگ کرنا شامل ہے۔ آر ای سی کی فنڈنگ سے ملک کے ہر چار میں سے ایک بلب روشن ہوتا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 6674


(Release ID: 1936762) Visitor Counter : 109


Read this release in: English , Hindi , Telugu